propakistani successfull blog kaise banaye

propakistani successfull blog kaise banaye

ایک اچھا اور کامیاب بلاگر کیسے بناجائے؟ یہ آج کا سوال ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ ہے کہ ایک بلاگ بناؤ اور اس کو مضمون سے بھردو اور ایڈسینس کے ایڈ لگادو پھر بس سوجاؤ اب پیسا خود بخود آئیگا۔ اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو آپ بہت اچھے اچھے خواب دیکھنے کے عادی ہیں۔

urdu blog image
urdu blog image

معافی چاہتا ہوں اگر آپ کو برا لگا تو لیکن اگر کوئی واقعی میں ایسا سوچ رہا ہے تو اس کی یہ غلط فہمی دور کرنا ضروری تھا۔ کیونکہ ایسا ہرگز نہیں ہے یہاں بھی آپ کو کام اور محنت کرنے کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی دوسرے کاموں میں کرنی پڑتی ہے۔

blog in urdu 

kamyab blogger banna

انڈیا کے ایک بہت کامیاب بلاگر ہرش اگروال کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب اپنا بلاگ لکھنا شروع کیا تو بہت زیادہ آرٹیکل اور کتابیں پڑھیں لیکن نتیجہ کیا نکلا کچھ ڈالر ؟ بس!

اب کیا کرنا تھا جو سہی ہوتا بلاگ کیلئے؟

 

آسان طریقے جو آپ کو کامیاب بلاگر کی فہرست میں لاکر کھڑا کردیں

مجھے امید ہے آپ نے یہ تو ضرور سنا ہوگا ’’Reader are Leader‘‘ بلکل ٹھیک!!!!!

اکثر وہ جو بلاگر بننا چاہتے ہیں پوچھتے ہیں کہ کیسے ایک کامیاب بلاگر بنا جاسکتا ہے؟ لیکن اگر میں ان سے پوچھوں کے آپ نے اس ٹاپک پر جس پر آپ بلاگ بنانا چاہتے ہیں ۔کتنی کتابیں پڑھیں ہیں؟ یا کتنی معلومات اکھٹی کرنے کی کوشش کی ہے۔ تو جواب آتا ہے کچھ نہیں!۔۔۔۔

ہر کامیاب کاروباری اور ہاں بلاگر نے اپنے آپ سے وعدہ کیا ہوتا ہے۔ وہ ہر وقت اپنے پیشے اور کام سے متعلق سیکھنے میں اور معلومات حاصل کرنے میں لگے ہوتے ہیں۔

میں ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ایک کامیاب بلاگر بننا چاہتے ہیں تو کم از کم پچاس آرٹیکل بلاگنگ کے ضرور پڑھیں۔ اور اگر کتابیں بھی پڑھ ڈالیں تو اور اچھا ہے۔ یہ ایک بہتر حکمت عملی ہوگی اور بلاگنگ بہت آسان ہوجائیگی۔یہاں اس بلاگ میں میں بھی بہت کچھ بلاگنگ کے حوالے سے اپلوڈ کرتا رہتا ہوں۔ باقی آپ بتائیں کس موضوع پر آرٹیکل پڑھنا چاہتے ہیں۔ 

baa asar aur muatbar blogger kaise bane

link

link

link

link

dare to be dfferent    kuch alag kare

ایک اچھا مقابلے باز بننے کیلئے آپ کو مقابلے میں مضبوط ہونا ہوگا۔ اگر آپ بلاگنگ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی اپنی لائن میں ایک مستقل فائٹر بننا ہوگا۔ تاکہ آپ بہتر مقابلہ کرسکیں اور آگے نکل سکیں۔

کیا آپ کو پتا ہے کہ بلاگنگ فیلڈ میں ہزاروں لاکھوں لوگ ہیں۔ لیکن کچھ بہت کامیاب ہیں۔ اور کچھ بس کام چلارہے ہیں۔ اور آپ کو کیا چیز ان میں سے ممتاز بناتی ہے؟ کیونکہ لوگ مشورہ دینے والے بہت ہونگے ایسا کرلو یہ لکھو اس طرح لکھو لیکن آپ کو کرنا یہ ہے کہ سب کی سننی ہے اور اس میں سے وہ بات یا مشورہ پکڑنا ہے۔ یا خود سوچنا ہے جو آپ کو محسوس ہو کہ ہاں اس پر مجھے لکھنا چاہئے اور میرے قارئین اسی موضوع پر پڑھنا پسند کرینگے۔

تو بنیادی طور پر یہ کرنا ہے کہ اگر آپ کسی کا بلاگ پڑھتے ہیں یا کتاب پڑھتے ہیں تو آپ یہ سوچیں کہ اسی موضوع پر میں بھی لکھونگا لیکن اس سے اور اچھا اور الگ کرکے تاکہ میں اس سے اور آگے جاسکوں یہ ایک بڑا یونیک فارمولا ہے کسی سے آگے نکلنے کا کسی بھی کام میں!!!!!!

6 brilliant tips 

اسی طرح    sponsor post   کی جاتی ہیں۔ اور ایسا کرنے سے آپ ان لاکھوں بلاگ سے آگے کھڑے ہونگے جو اسی موضوع پر لکھ رہے ہیں۔  لیکن کبھی اپنا بھی کچھ لکھیں بنا کسی کو دیکھے کیونکہ ہر وقت کسی کو دیکھ کر لکھنا بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔ بس آپ کو اپنے   comfort zone سے نکل کر محنت کرنا ہوگی۔ 

invest kare apne aur apne blog par invest on your blog

بڑے افسوس کے ساتھ یہاں پاکستان میں آدھے سے زیادہ لوگ مفت کے راستے تلاش کرتے رہتے ہیں کسی کام میں آگے نکلنے کے یا کچھ حاصل کرنے کے!!! اور ان میں نئے آنے والے بلاگر اور کچھ پرانے درمیانے درجے بلاگر شامل ہیں جو ایسا کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ کو سچ بتاؤں؟!!!!!!!

سمجھیں  بلاگ آپ کا کاروبار ہے اور اس کو ایسا ہی دیکھنا اور سمجھنا ہوگا جیسا آپ اپنے کاروبار کو دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔ نا کہ اس کیلئے کوئی مفت کا راستہ تلاش کرتے ہیں بلکہ پیسا لگاتے ہیں۔ اس لئے اپنے اور اپنے بلاگ میں بھی انویسٹ کیجئے۔  

essential blog investment

sell something .  kuch sell kare

اگر آپ اپنے بلاگ پر اپنی کوئی پروڈکٹ بیچنا شروع کردیتے ہیں تو یہ آپ کو کامیابی سے قریب کردیتی ہے۔ کیونکہ بلاگ پر کچھ بیچنے سے آپ کا بلاگ مختلف طریقے سے سرچ انجن میں     RANK   کرتا ہے۔

کیا بیچیں؟؟؟؟؟؟

اس میں بہت طرح کی چیزیں اور سروسز آجاتی ہیں جیسے ebooks سیل کرنا یا اپنی کوئی سروس جیسے گرافک ڈیزائننگ یا بلاگ بناکر دینا یا پھر  آن لائن کورسز یا اور بہت سی چیزیں جو آپ بہتر سمجھتے ہوں یا کرنا جانتے ہوں وہ آپ اپنے بلاگ پر سیل کرسکتے ہیں۔ بڑے بڑے بلاگر صرف بلاگ لکھ کر اتنے کامیاب نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے کچھ اپنے بلاگ پر سیل کرنا بھی شروع کیا تب جاکر ان کو زیادہ کامیابی ملی ہے۔ 

lets wrap …. ab khatam karte hen!! hmm

یہ کچھ حکمت عملی ہیں جو آپ کو بہتر انداز میں بلاگ پر کام کرنے پر تیار کرینگی۔ اور بہتر اثرات ڈالینگی آپ کے بلاگ پر حالانکہ آپ کو زیادہ تجربہ نا بھی ہو تو بھی کوئی بات نہیں۔

مجھے خوشی ہوگی یہ جان کر کے کیا فائدہ ہوا آپ کو میرے اس آرٹیکل کو پڑھ کر؟ یا  کیا آپ اور پڑھنا چاہتے ہیں؟ جو بھی بات ہو کمنٹ میں ضرور بتائیں مجھے بہت خوشی ہوگی۔ اور آگے بھی اس طرح کے آرٹیکل کو پڑھنے کیلئے  email add کرکے رجسٹر ہوسکتے ہیں ۔

 

جواب دیجئے