innovation in business in urdu

business mai innovation جدت kaise laye

آج کا آرٹیکل کاروباری حضرات کیلئے خاص ہے۔ جوکاروبار کرتے ہیں اور اگلے لیول پر لیجانا چاہتے ہیں۔ یا نیا کرنا چاہرہے ہیں اور وہ بھی پڑھیں جو صرف معلومات چاہتے ہیں۔ کیونکہ اس میں کچھ ایسا خاص ہوگا جو شاید آپ کو پہلے نہ معلوم یو۔

آج مغرب کی بڑی یونیورسٹیز میں بزنس انوویشن innovation یعنی کاروبار میں جدت کی اہمیت کو بتایا اور پڑھایا جارہا ہے۔ جو فی الحال ہماری یوبیورسٹیز میں نہیں پڑھایا جارہا۔ یہاں کا المیہ تو یہ ہے کہ اگر اسٹوڈینٹ بزنس پڑھتا بھی ہے تو کسی اچھی کمپنی میں اچھی جاب کیلئے!!!!!!!

یہ حیرت انگیز نہیں!!!!!ََ؟؟؟؟؟

جہاں پڑھ لکھ کر جاب کا ہی سوچا جائے وہاں آپ کیسے ترقی پر آسکتے ہیں؟ خیر یہ موضوع نہیں ہمارا موضوع یہ ہے کہ بزنس میں جدت وقت ساتھ تیزی سے کیسے لائیں؟ اور مغرب یا دیگر کمپنیز اس کیلئے کیا کرتی ہیں۔ پھر ان کی اچھی مثالوں میں کونسی کمپنیز آتی ہیں؟ اور!!!!!!!

کونسی کمپنیز وقت کے ساتھ اپنے آپ کو بدل نا سکیں تو ان کا حال کیا ہوا؟؟؟؟

transformational information 

ہر کاروباری جدت چاہتا ہے لیکن کس چیز میں کب اور کیسے جدت لائی جائے؟ اس کیلئے پہلے آپ کو اپنی معلومات اس بارے میں بڑھانا ہوگی جسے   transformational information  یعنی وہ نالج یا معلومات جو آپ کے کاروبار کو اگلے لیول میں لےجانے میں مدد دے اور آپ آسانی سے آنے والے وقت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ یہ ہی وہ فارمولا بھی ہے جو آپ کو مارکیٹ سے باہر نہیں نکلنے دیگا بلکہ باقی بھی آپ کی تقلید شروع کردینگے۔

دیکھیں جدت یا انوویشن ہمیشہ مستقبل کے ان تصورات یا منصوبوں کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ جو آپ کے ذہن میں ہوتے ہیں یا آنے والے وقت میں مارکیٹ کی جو ضرورتیں ہونے والی ہیں ان کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ یہ کبھی بھی پچھلے تجربات کی بنیاد پر نہیں ہوتی۔ پرانے تجربات سے آپ اس جدت کو اپنے بزنس پر آسانی سے لاگو تو کرسکتے ہیں۔ لیکن جدت کیلئے یہ تجربات نہیں چلتے اگلے لیول میں جانے کیلئے آپ کو اگلے مرحلے کو ابھی سے سمجھنا ہوگا!!!!!!! ورنہ؟

ورنہ کوئی اور مارکیٹ کو سمجھ کر آپ کو پیچھے چھوڑدیگا۔ اور بعد میں آپ تبدیلی لاتے بھی ہیں تو  زیادہ متاثر کن نہیں ہوگی۔  آپ کو صرف بزنس مین ٹین   maintain نہیں کرنا ہے۔ بلکہ امپروو   improve  بھی کرنا ہے!!!!!!!!۔۔۔۔۔۔۔   جی ہاں  یہ   آپ کو مارکیٹ کا کنگ بنادیگا۔۔۔۔۔۔

how to start an olive oil business 

  • Agility
  • Stability

دونوں ضروری ہیں agility  یعنی تیزی سے جدت کی طرف جانا اور    stability   یعنی بزنس کو مستحکم رکھنا۔ ایسا نا ہو جدت کے چکر میں پرانا بھی جائے دوست بہت دھیان اور دماغ سے اور مطالعہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جدت ایسے آتی ہے کہ بعض دفعہ پتا نہیں ہوتا یا یقین نہیں ہوتا لیکن جب آجاتی ہے تو  ٹائم نہیں رہتا۔ پہلے پہل ریڈہو تھا مارکیٹ میں اور کسی کو یقین نہیں تھا کہ آنے والے وقت میں ٹی وی نام کی بھی کوئی چیز آرہی ہے جو بولنے والے کی تصویر بھی دکھائے گی!!!!!!      

لیکن پھر ٹی وی آگیا لیکن بلیک اینڈ وہائٹ تھا کسی کو یقین نہیں تھا کہ رنگین بھی آسکتا ہے لیکن آگیا۔ اور پھر اس میں جو اور جدتیں آتی گئیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ 

اسی طرح ٹیلیفون کو لیلیں کیا تھا پہلے اور اب کیا ہوگیا ہے۔ دوست تبدیل ہونا پڑیگا۔ اسی سے آپ مارکیٹ میں زیادہ دیر تک ٹکے رہینگے۔ آج موبائل کی لاکھوں ایپلیکیشن بن رہی ہیں جو آپ کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہیں۔  بزنس اور زندگی کے طریقے کو بدل کر رکھدیا ہے۔ 

  • Amazon
  • Flipkart
  • Uber
  • Alibaba
  • Daraz

یہ سب کیا ہیں!!!!!!!!!؟        انہوں نے کیا کیا؟   انہوں نے وقت کی ضرورت کو پہلے سے سمجھا اور اپلائی کیا اور آج دنیا میں کنگ بنے بیٹھے ہیں۔ آن لائن میں تو ابھی بھی بہت کام ہے آنے والے وقت میں موبائل اور نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد ڈبل ہونے والی ہے۔ اگر ابھی سے نیٹ پر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو تیاری پکڑلیں کہیں دیر نا ہوجائے!!!!!!!!!   لیکن سہی سمجھ اور معلومات کے ساتھ!!!!!

یہ سب صرف سوفٹ وئیر ہی تو ہیں!!! صرف سوفٹ وئیر بناکر ایک پلیٹ فارم دیدیا اور بزنس کا طریقہ بدل ڈالا!!!!!!!َ۔۔۔۔۔؟؟؟؟

اور جیسے بزنس کے طریقے بدل رہے ہیں یاد رکھیں ایسے ہی جابز بھی بدل رہی ہیں جیسے ابھی جاب ہیں۔ آنے والے وقت میں آپ کی تعلیم کی اہمیت ختم ہونے والی ہے۔ ایک نئی طرح کی تعلیم اور اسکل کی ڈیمانڈ ہوگی۔

3D Printer

printer کی مثال لےلیں   2D printer کے بارے میں میں اور آپ دونوں جانتے ہیں۔ اس میں کیا خاص ہے!!!!!!!!! نہیں جناب اس میں خاص نہیں لیکن اس کی جگہ لینے والے 3D priners میں بہت خاص ہونے والا ہے۔ یہ ابھی آئے نہیں ہیں پوری طرح پاکستان میں لیکن باہر ان کا استعمال ہونے لگ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

دوستو اس میں ہاتھ ڈالنے والا کل کتنا کامیاب ہوسکتا ہے یہ آپ کی سوچ سے بھی باہر ہوگا۔ ذرا سوچیں!!!!!! ایک ہوائی جہاز سے لیکر ایک جوتے تک اور ایک اینٹ سے لیکر پوری بلڈنگ تک ان پرنٹرز سے بنائی جاسکتی ہے۔ باہر اسکے تجربات ہوچکے ہیں۔ ہمارے پاکستان میں ابھی اس کا ٹرینڈ نہیں آیا ہے۔ ایک چوٹے سے کام کیلئے بھی ابھی آپ تھری ڈی پرنٹر لگا سکتے ہیں۔ جیسے گھر کے نقشے بنانا یا کی چین کے ماڈلز بنانا یا کھلونے بنانا وغیرہ یہ سب ایک چھوٹے تھری ڈی پرنٹر میں ہوسکتے ہیں۔ 

ابھی اس کام میں کوئی آیا نہیں ہے پوری تیاری کے ساتھ لیکن جو آیا آنے والا وقت اس کا ہوسکتا ہے۔ ہر کام میں صبر اور وقت لگتا ہے باس!!!!!!!!!!

باہر ممالک میں کن کن شعبے میں تھری ڈی پرنٹر کا استعمال شروع کردیا گیا ہے!!!!!!!!

  • Healthcare
  • Manufacturing
  • Automotive
  • Aerospace
  • Construction

یہ بہت پیسہ اور وقت بچائیگا یہ بات ہے کہ یہ ابھی بھی بہت مہنگی ہیں۔ لیکن پچھلے وقت میں اور مہنگی تھیں۔ اور آپ جانتے ہیں کہ آنے والے وقت میں سستی ہوجائینگی جیسے اسمارٹ فونز سستے ہوئے ہیں۔

dunya tezi se badal rahi hey dosto

یہی جدت ہے دوستو سب بہت تیزی سے بدل رہا ہے۔ عمارت تعمیر کرنے کے طریقے آنے والے وقت میں کچھ اور ہونگے۔ کسان بھی صرف مینجر ہوگا اور روبوٹس کھیت میں کام کرینگے۔

who is compititor of cars manufacturing companies

گاڑیاں بنانے والی کمپنیز کا مقابلہ کون کریگا؟ دیگر دوسری کمپنیاں؟ نہیں دوستو ان کا مقابلہ یہ کمپنیز کرینگی!!!!!

  • Google
  • Tesla
  • Apple

کیا!!!!!! یہ کمپنیز؟   جی بس دیکھتے رہیں ڈرائیور لیس کارز آرہی ہیں کیلیفورنیا میں ٹیسٹ ہوچکا ہے ان کارز کا یہ مارکیٹ کو بدل کر رکھ دینگی۔ لیکن یہ کارز خود بنائینگی؟ نہیں یہ ٹائم بچائینگی اور کارز کا آرڈر کرینگی پھر ان کارز میں اپنا سوفٹ ویئر اور میپ انسٹال کرکے روڈز پر چھوڑدینگی۔

ان کارز کو آپ ایک ایپ سے بلائینگے اور جہاں جانا ہے وہاں کا بتاکر بس بیٹھ جانا ہے۔ پارکنگ کا جھنجٹ بھی ختم ہوجائیگا۔ یہ آپ کو ڈراپ کرکے اپنے راستے نکل جائینگی۔ زمانہ بہت تیزی سے جدت کی طرف جارہا ہے دوستو!!!

آپ کو کیا سوچنا ہے؟ اگر آپ کاروباری ہیں تو آپ یہ سوچیں کہ مجھے آنے والے وقت میں جدت لانے کیلئے کیا کرنا ہے اور جو آپ کا کام ہے اس کام کے حوالے سے کیا نئی چیزیں آپ لاسکتے ہیں سب کی معلومات آپ کو رکھنی ہوگی اور موقع آنے پر امپلمنٹ کرنا ہوگا۔ نہیں تو آپ کو نہیں تو آپ کے بعد آپ کے بچوں کو پریشانی ہوگی زمانے کے ساتھ چلنے میں۔۔۔۔۔۔۔

Tesla کیا کررہا ہے؟ یہ صرف اور صرف الیکٹرک بجلی سے چلنے والی کارز بنارہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ سوچ ہی نہیں رہا!! وہ بس آنے والے وقت میں پٹرول اور گیس کو کارز سے نکال دینے کے موڈ میں ہے۔ اور کیا چابی کی ضرورت ہوگی؟ نہیں یہ سب فنگر پرنٹ سے کام کرینگی۔

دوستو اگر آپ بزنس رن کرتے ہیں تو یاد رکھیں کوئی بزنس ایسا نہیں جہاں جدت نا لائی جاسکتی ہو بلکہ ایسا کرنا اپنے کاروبار کو خود سے ختم یا بہت پیچھے کرنے جیسا ہوگا۔ 

تعلیم آنلائن ہوجائیگی آپکے بچوں کو شاید ڈرائیونگ لائسینس کی ضرورت ہی نا ہو!!!!!

some steps of innovation

کسٹمر کی ’’ضرورت‘‘ آپ کی کمپنی کی وٹامنز ہیں فوڈز ہیں ! کیا مطلب!!!    یعنی اگر آپ نے کسٹمر کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس کو پورا کردیا تو گویا آپ نے اپنی کمپنی یا دکان میں کسٹمر کو روک لیا جو اب کہیں جانے والا نہیں جس کا سیدھا مطلب آپ کی اور آپ کی کمپنی کی ترقی ہے۔

جدت بھی کسٹمر کی ضرورت کو اچھے طریقے اور آسان اور سہل طریقے سے پورا کرنے کا نام ہے۔جس دن آپ نے کسٹمر کی ضرورت یعنی نیڈ کو اچھے سے پورا کرنا شروع کردیا۔ گویا اس دن سے آپ نے مارکیٹ میں لیڈ کرنا شروع کردیا۔ 

اسٹیو جابز!!! نام تو سنا ہوگا؟   ایپل کمپنی کے بانی کیا کہتے تھے؟     میں نہیں دیکھتا کہ man power  کتنی ہے۔  technology کیسی ہے۔ facility کتنی ہے اور کیسے process کرنا ہے۔ یہ نہیں دیکھنا ہے سب سے پہلے!!! یہ دیکھنا ہے کسٹمر کی کیا need ہے ؟   جب need سمجھ آجائیگی تو اب مین پاور اور ٹیکنالوجی وغیرہ کہاں سے اور کیسے پوری کرنی ہے۔ وہ دیکھینگے۔  

اب دوسرے مرحلے پر یہ کرنا ہے کہ جو بھی ضرورت ہے اس کو بہتر طریقے سے پورا کیسے کریں اس کے لئے اپنی ٹیم کو ساتھ بٹھائیں اور سب کا آئیڈیا اور مشورہ لیں۔ یہ کام آپ چاہے دکان کے لیول پر یا کمپنی کے لیول پر کرسکتے ہیں۔ دکان پر سب ملازمین یا جو زیادہ تیز اور کاروبار کو زیادہ سمجھنے والے ہیں ان سے مشورہ کریں۔ پھر ان میں سے کچھ آئیدیاز کو پکڑ کر ورک کریں۔ اس طرح آپ جدت کو اپنی دکان یا کمپنی میں لاگو کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

سب سے اہم بات کسی بھی تجربے کو یا کام کو پہلے چھوٹے لیول پر کریں کمپنیز یہی کرتی ہیں۔ تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔ کیونکہ جتنا بڑا تجربہ اتنا بڑا نقصان کا اندیشہ!!!       اس لئے کبھی بھی شروع میں ہی اس کو پورے سیٹ اپ پر اپلائی نا کریں۔ جب تجربہ کامیاب ہوجائے تو اب اس کو مرحلہ وار لاگو کرنا شروع کریں۔ 

چلیں اب ختم کریں یہ گفتگو!!!!!!

دوستو اگر یہ آرٹیکل پسند آیا اور اس کے علاوہ بھی بزنس اسٹڈی آپ پڑھنا چاہتے ہیں تو کمنٹ کریں۔

جواب دیجئے