موبائل اپلیکیشن یا گیمز کمپیوٹر پر چلائیں mobile apps on computer

موبائل اپلیکیشن یا گیمز کمپیوٹر پر چلائیں mobile apps on computer

             دوستو کبھی آپ کو بھی کسی موبائل ایپ یا گیم کو کمپیوٹر پر چلانے کا دل کرا ہوگا یا ضرورت محسوس ہوئی ہوگی۔ تو آج میں اس کا ایک اچھا آسان اور فری طریقہ آپ کو بتانے جارہا ہوں جو آپ آپ کو اس کام میں مدد کریگا۔ اصل میں یہ ایک سوفٹ ویئر ہے جو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ آپ کسی بھی ایپ کو کمپیوٹر پر آسانی سے رن کرسکیں۔

              آپ اس لنک پر کلک کرکے اس ویب پر جاسکتے ہیں۔ جہاں سے آپ وہ سوفٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں جو آپ کو ہیلپ کریگا۔   جب آپ انسٹال کرلینگے تو آپ کے سامنے ایک اسکرین کھلے گی جس پر آپ next یا skip پر کلک کرتے جائیں پھر آپ کو وہ پیج نظر آئیگا جہاں آپ کو اپنے جی میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے کا کہا جائیگا۔ جیسے آپ کو موبائل پر کہا جاتا ہے بلکل ویسے ہی آپ کو لاگ ان کرلینا ہے۔

              اس کے بعد آپ کو  next  یا ایرو یعنی تیر کا نشان بنا نظر آئیگا اس پر کلک کرتے جائیں پھر ایک جگہ وہ آپ کو آپ کا نام اینٹر کرنے کا کہیگا جو آپ کو اینٹر کردینا ہے۔ اس کے بعد آپ کو ایک اسکرین نظر آئیگی۔ جہاں آپ کو بہت سے گیمز یا ایپس نظر آئینگی۔ جس کا مطلب آپ نے اچھے سے سارا پروسیس مکمل کرلیا ہے اور اب آپ کسی بھی ایپ یا گیم کو رن کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

            یہاں آپ کو سرچ اور انسٹال کا آپشن نظر آجائیگا۔ جس پر کلک کرکے آپ ایپ یا گیم انسٹال کرسکتے ہیں اور اپنے کمپیوٹر پر ایپس کے مزے لے سکتے ہیں۔ 

دوستو اگر آپ کو میری یہ کاوش اچھی لگی تو کمنٹ کریں تاکہ میں ایسی اور کمپیوٹر اور موبائل ٹپس آپ کیلئے لاتا رہوں۔