poland tourist visa

 پولینڈ ٹورسٹ ویزا poland tourist visa

poland
poland

             دوستو یہاں پولینڈ میں آپ کے سیٹلمنٹ کے چانسز ہیں اگر آپ چاہتے ہیں۔ اس کی خاص بات کے آپ اس کے ویزے کیلئے بغیر انوٹیشن اور اسپانسر کے اپلائی کرسکتے ہیں کوئی دقت نہیں ہے۔ اس کی ایک اور خاص بات کے آپ اگر ٹورسٹ ویزا پر پولینڈ گئے ہیں تو آپ چاہیں تو اس کو کسی اور ویزا میں کنورٹ کراسکتے ہیں۔ جیسے ورک ویزا،بزنس ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزا یہ آپ کو اضافی سہولت دستیاب ہے۔

انڈیا منالی میں گھومنے کی جگہیں 

اپلائی کا طریقہ کار اور requirments

            اس کو آپ آنلائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ پہلے آپ کو اپوائنمنٹ اور ویزا فارم بھرنا ہوتا ہے۔ان کی ویب سائٹ پر جاکر۔یہاں کلک کرکے پولینڈ کی سائٹ پر جائیں  اور اپلائی کریں۔ یہاں پر فارم میں آپکی ذاتی کچھ معلومات پوچھی جائینگی۔ جو آپ اچھے سے پڑھ کر فل کردیجئے گا۔ اور جانے کی وجہ میں آپ ٹورسٹ سلیکٹ کریں۔ اس کے علاوہ آپ وہاں کہاں اور کس ہوٹل میں ٹھہرینگے اس کی تفصیلات دیسکتے ہیں۔

            اب ہوٹل کی بکنگ بھی آنلائن ہوجاتی ہے یا تو آپ اپنے طور پر سرچ کرلیں ۔یا اس   لنک پر کلک کرکے بھی آپ ہوٹل بک  کرسکتےہیں۔

انڈیا گجرات کے شہر سورت میں اچھی جگہیں

انڈیا گجرات کے شہر سورت میں اچھی جگہیں Gujrat india

             انڈیا کے صوبہ گجرات میں ایک شہر سورت ہے جو قدرتی  حسن کا نمونہ ہے۔ یہاں گھومنے کی اچھی جگہیں ہیں۔جہاں آپ فیملی کے ساتھ جاسکتے ہیں۔

جگدیشچندرا باس ایکورئیم   Jagdishchandra Bose Aquarium

             سورت کے اس ایکورئیم میں پچاس سے زیادہ ایکوریئم ہیں۔ جس میں سو سے زیادہ اقسام کی مچھلیاں ہیں۔ یہاں آپ کو پتہ چلیگا کہ پانی کے نیچے کیا کیا حسن رکھا ہے قدرت نے جو اب تک آپ سے چھپا ہوا تھا۔ 

سورت کیسل   Surat Castle

            سورت کیسل جسے پرانے قلعہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس قلعہ کو سولہویں صدی عیسوی میں بنایا گیا تھا۔ 

ہزیرا Hazira

             سورت شہر سے کچھ دور واقع ہے ہزیرا۔ یہاں کے سمندر کے بیچ پر ننگے پیر چلنے کا اپنا مزہ ہے۔ یہاں ایک بڑی بندرگاہ بھی ہے۔ جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ جہاں باہر سے سامان آتا ہے۔

گوپی تلو   Gopi Talav

            سورت کے شہر میں یہ ایک خوبصورت تالاب ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔یہاں کا حسین منظر آپ کو یہاں سے آنے سے روک دیگا۔ 

سردار پٹیل میوزیم   Sardar Patel Museum

           یہ میوزیم سورت کی پہچان بھی ہے جو سو سال سے پرانا ہے۔ یہاں بھی آپ کو کچھ نیا دیکھنے کو ملیگا میوزیم کے شوقین یہاں جاسکتے ہے۔ 

سرتھانا پارک اور چڑیا گھر   Sarthana Nature Park and Zoo

             یہ ایک خوبصورت پارک اور چڑیا گھر ہے۔ جو اکیاسی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس پارک کے کنارے سے ایک ندی بھی گزرتی ہے۔ جو اچھا منظر پیش کرتی ہے۔

تخلیقی شخص مار نہیں کھاتا

انڈیا بہار میں تفریح

خطرناک سیاحتی مقامات

سائنس سینٹر   Science Centre

             یہ آپ کو سورت کے جدید چہرے سے آشنا کراتا ہے۔ جہاں آپ کو سائنس سے جڑے بہت سے سوالوں کے جواب مل جائینگے۔ اس کا گیلری سیکشن دیکھنے والا ہے۔

سنی ریشمی بوٹینکل گارڈن   Sneh Rashmi Botanical Garden

             یہ یہاں کا سب سے مشہور پکنک پوائنٹ ہے۔ جہاں آپ کو ضرور جانا چاہئے اگر آپ سورت جاتے ہیں تو۔۔۔۔

دماس بیچ   Dumas Beach

            یہ بھی ایک بہترین جگہ ہے یہاں گھومنے کی جو شہر سے دور پرسکون علاقے میں ہے۔ یہاں کی ٹھنڈی ہوائیں آپ کو یہاں کا دیوانہ کردینگی۔ 

            اس کے علاوہ یہاں اور بھی جگہیں ہیں۔ جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں جو آپ وہاں جائینگے تو جانکاری مل جائیگی۔

 

 

خطرناک سیا حتی مقامات

خطرناک سیا حتی مقامات

            کیسے ہو دوستو  ۔۔۔۔۔ دوستو دنیا میں سیر و تفریح کے ہزاروں مقامات ہیں ۔ جہاں آپ گئے ہونگے یا جانے کا ارادہ ہوگا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں جانے کیلئے ہمت اور دل چاہئے۔ یہاں انسان خود اپنی مرضی سے جاتا ہے کیونکہ یہ مقامات خود سے دعوت دیں ایسے نہیں ہیں۔ آئیے ان کے بارے میں جان لیتے ہیں۔

وولکینو سفرنگ اسپورٹ   volcano suffring sport

            اصل میں جیسا ہیڈنگ میں بتایا ہے وولکینو یعنی لاوا لیکن یہاں ایسا نہیں ہے۔ یعنی لاوے میں سفرنگ نہیں ہوتی بلکہ لاوے سے بھرے پہاڑ سے ایک میٹل کے بورڈ پر پینتالیس ٖڈگری پر پھسلا جاتا ہے۔ جس کی رفتار  چھیاسی کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔یہ دنیا کے چند علاقوں میں ہی کھیلا جاتا ہے۔اس میں سب سے زیادہ مشہور پہاڑ امریکہ میں ہے۔  اور یہ آخری دفعہ بیس سال پہلے پھٹا تھا لیکن اب خاموش ہے اور لوگوں نے اس جگہ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا ہے۔

            اس کی انہی خصوصیات کی بنا پر کوئی کمزور دل شخص یہ اسپورٹ نہیں کھیل سکتا کیونکہ کمال مہارت کے ساتھ حواس کا موقعہ پر بحال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ نہیں تو جان بھی جاسکتی ہے۔ پھر یہ لاوے کے پہاڑ پر ہے جہاں لاوے والی مٹی آپ کی جلد پر الرجی بھی پیدا کرسکتی ہے۔ لیکن ابھی تک خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ 

بہار میں تفریح کی جگہیں

دہلی کی دس جگہیں

نیو کلئیر بم

خوفناک پل چائنا میں

            چائنا کے ایک صوبے ہونان میں یہ پل موجود ہے۔ یہ ایک عام پل نہیں بلکہ گلاس کی زمین رکھنے والا پل ہے۔  پہلے یہ لکڑی کا تھا لیکن پھر چائنا نے ایک اسرائیلی کمپنی کی مدد سے اس کو گلاس پل میں تبدیل کردیا جب سے یہ ٹورسٹس کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اگر آپ اس پر کھڑے ہوکر نیچے دیکھیں تو آپ کو اپنے گرنے کا احساس ہوگا جو بڑے سے بڑے دل والے کو بھی حواس باختہ کرسکتا ہے۔

            اس پل کو گلاس کی مضبوط قسم سے کافی لئیرز میں بنایا گیا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ہتھوڑے کے زوردار وار کو اور ٹنوں وزن بھی برداشت کرلیتا ہے۔ لہٰذا کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔یہ چار ہزار سات سو فٹ اونچائی پر واقع ہے۔ جسے 2016 ؁ کو عام عوام کیلئے کھولدیا گیا تھا۔اگر آپ کو اونچائی سے خوف آتا ہے تو پھر یہ آپ کیلئے نہیں ہے۔

فیوریئس بیکو  Furius baco

            یہ اسپین میں موجود ہے اور ایک رولر کوسٹر ہے۔ یہ انتہائی تیز رفتاری سے اونچائی سے ٹنل سے اور درختوں کے درمیان سے گزرتی ہے تو اچھے اچھے لوگ بھی چیخنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس کی خاص بات اس کی سیٹس کا ایک دوسرے سے الگ الگ ہونا بھی ہے۔ جو ہوا میں آپ کو ایک الگ تنہا ہی محسوس کراتی ہیں۔ جو زیادہ سنسنی خیز ہے۔ 

زپ ورلڈ ویلوسٹی   Zip World Velocity

             یہ برطانیہ کے شہر ویلز میں موجود ہے۔یہ اصل میں آپ کو قدرتی پہاڑ سے ایک مضبوط رسی کی مدد سے نیچے کی طرف چھوڑتے ہیں۔ یہ سفر ایک منٹ کا ہوتا ہے لیکن اس ایک منٹ میں آپ ہوا میں اڑنے کے مزے لیسکتے ہیں۔  جو تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر لمبا ہوتا ہے۔ یہ اتنی تیزی سے آپ کو لیکر جاتا ہے کہ ڈیڑھ کلو میٹر کا سفر محض ایک منٹ میں طے کرادیگا۔ یہ بھی ایک فل ایڈونچر تفریح ہے۔ 

انڈیا بہار میں تفریح کی جگہیں

انڈیا بہار میں تفریح کی جگہیں

ویشالی   Vaishali

            یہ بہار میں ایک تاریخی جگہ ہے۔ اس جگہ کا ذکر کافی کتابوں میں ملتا ہے۔

سون پور  Sopnepur

            یہ بہار پٹنہ سے پچیس کلو میٹر دورپڑتا ہے جہاں ہر سال سون پور میلہ لگتا ہےجو نومبر میں لگتا ہے۔ اس کو دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ 

مہاویر مندر   Mahavir Temple

           پٹنہ کا مہاویر مندر ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے۔ یہ انڈیا کے مشہور مندروں میں سے ایک ہے جہاں لاکھوں روپیہ دان کیا جاتا ہے۔اور یہ تاریخی ہے۔ 

انڈیا منالی میں گھومنے کی جگہیں

دہلی کی دس جگہیں

بیوٹی ٹپس لڑکوں کیلئے

بارابر گھپائیں   Barabar Caves

         بہار کے سلطان پور میں بنی بارابر گھپائیں کافی مشہور ہیں۔ ان کی دیواروں پر بھی کافی کچھ لکھا ہوا ہے۔ یہ جگہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اگر آپ تاریخ یا پراسرار چیزوں کے شوقین ہیں تو آپ کو یہاں آنا بنتا ہے۔ 

گولگھر Golghar

        پٹنہ کے گاندھی میدان کے پاس آدھی گیند جیسا نظر آنے والا ایک انبھنڈار ہے۔ 

پٹنہ کا چڑیا گھر   Sanjay Gandhi Jaivik Udyan

            یہ بھی ایک اچھی جگہ ہے بچوں کو گھمانے کی۔ یہ چڑیا گھر تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ 

ایکو پارک Eco Park

            پٹنہ میں اس پارک کی بنیاد 2011 میں رکھی گئی۔نو  ایکڑ میں پھیلے اس پارک میں بچوں اور بڑوں کیلئے تفریح کا کافی سامان موجود ہے۔ یہاں روز ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ 

نالندا یونیورسٹی کے کھنڈر   Nalanda University Ruins

             اس جگہ پر آپ کو پرانے زمانے کی نشانیاں ملینگی۔ یہ کھنڈر کافی پرانے ہیں۔ جہاں تاریخ آپ کو کچھ کہتی دکھائی دیگی۔

   اس کے علاوہ اور بھی جگہیں ہیں جہاں آپ گھوم سکتے ہیں جن میں شیر شاہ سوری کا مقبرہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

انڈیا منالی میں گھومنے کی جگہیں

انڈیا کلومنالی میں گھومنے کی جگہیں

ون ویہار

            یہاں پر درخت بہت ہیں اور گھومنے کی ایک پرسکون جگہ ہے۔ یہاں ایک رواج یہ بھی ہے کہ اگر آپ کی نئی شادی ہوئی ہے تو آپ کو ایک بڑا خرگوش پکڑاکر تصویر کھینچی جائیگی۔

manali-
manali-

ہمالین قومی پارک

            یہ پارک ۱۹۸۴ میں بنایا گیا تھا۔ جو 754 کو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ پہاڑیوں سے گھرا ہوا پارک ہے۔ یہ منالی سے کافی دور ہے اسلئے اگر آپ یہاں آنا چاہتے ہیں تو پلاننگ کرلیں یہ بہتر ہوگا۔ 

منو مندر

           منالی مال روڈ سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہاں آکر آپ کو ایک الگ احساس ہوگا۔

جوگنی جھرنا یا آبشار

            یہ شہر کی بھیڑ بھاڑ سے دور ایک دلکش جگہ ہے۔ جہاں آپ ساری ٹیشن کو ایک طرف کرکے آبشار کا منفرد مزا لیسکتے ہیں۔ 

دہلی کا سفر کریں

پاکستانی پاسپورٹ پر بنا ویزا سفر؟

کلو [kullu]

            منالی کے ساتھ ویسے ہی کلو کا نام جڑا ہوا ہے یعنی کوئی تو اہمیت ہوگی اس جگہ کی وہ آپ کو دیکھ کر ہی پتہ چلیگا۔ یہ منالی سے چالیس کلو میٹر دور ایک خوبصورت گھاٹی ہے۔ 

مانی کرن

           منالی سے اسی کلو میٹردور مانی کرن ایک پوتر جگہ مانی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ  اپنے گرم پانی کے چشموں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ 

وشش ٹیمپل

            یہ بھی ایک اچھی جگہ ہے۔  لیکن یہاں خریداری کرنے میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ نئے لوگوں کو یہاں ٹھگنے کا بھی چکر ہے۔

سولانگ گھاٹی

             یہ منالی سے تیرہ کلو میٹر دور ہے۔ یہاں منالی کی گھومنے والی جگہوں میں سے زیادہ تفریح کا انتظام ہے۔ یہاں آپ مختلف کھیلوں کا مزا لےسکتے ہیں۔ 

روہتانگ پاس

          یہ منالی کی سب سے خوبصورت جگہ مانی جاتی ہے۔ جو سفید برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ یہاں جانے سے پہلے آپ کو اسپیشل پاس لینا ہوگا۔ اسکے علاوہ اور جگہیں بھی ہیں یہاں گھومنے کی جہاں آپ جاسکتے ہیں۔

دس جگہ دہلی میں جہاں جانا آپ کو اچھا لگیگا

دس جگہ دہلی میں جہاں جانا آپ کو اچھا لگیگا

             دوستو گھومنا پھرنا کسے پسند نہیں ہوتا لیکن کہاں جانا ہے اس کی معلومات اگر ہوں تو گھومنے کا مزا اور ہوجاتا ہے ۔ اور ٹائم بھی بچ جاتا ہے۔ یہاں دہلی کے کچھ مقامات کا ذکر کرنے جارہا ہوں اگر آپ کا انڈیا جانا ہو تو ان مقامات پر ضرور جائیگا۔یہ دہلی کی دس بہترین جگہیں ہیں۔ 

لودی گارڈن

            یہ 90 ایکڑ پر پھیلا ایک پیارا سا باغ ہے یہاں صبح شام کی سیر کا الگ ہی مزہ ہے۔ خوبصورت مقامات دیکھنے کے شوقین کیلئے ایک بہترین جگہ ہے۔

نہرو پلیس

یہ ایک بہت بڑی  آئی ٹی مارکیٹ ہے۔ یہاں موبائل اور کمپیوٹر کی ہزاروں دکانیں ہیں۔ اگر ٹیکنالوجی سے کچھ واقفیت رکھتے ہیں یا کچھ معلومات چاہتے ہیں نئی چیزوں کے بارے میں تو یہ ایک آئیڈیل جگہ ہے۔ آپ کے علم کی پیاس بجھانے کی۔ 

یہاں کلک کرکے آپ ہوٹل وغیرہ کی معلومات کرسکتے ہیں۔ 

ہمایوں کا مقبرہ

           یہ مقبرہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے یہاں لال پتھر کو بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

لال قلعہ

          یہ قلعہ شاہ جہاں نے بنوایا تھا یہی وہ جگہ ہے جہاں ہر پندرہ اگست کو وہاں کے وزیراعظم ایک تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس مقبرے میں کئی جگہوں پر ہیرے جواہرات جڑے تھے۔ جو انگریزوں نے لوٹ لئے ہیں۔ 

قطب مینار

qutub-minar-2155776_640
qutub-minar-2155776_640

          دہلی میں واقع اس مینار کی اونچائی تہتر میٹر ہے۔ جو لال پتھر اور سنگ مرمر سے بنائی گئی ہے۔ اور یہ پانچ منزلہ ہے۔ 

چاندنی چوک

          چاندنی چوک بھی دہلی کی ایک مشہور جگہ ہے جو وہاں جانے والے کو ضرور دیکھنی چاہئے۔ یہ ایک بہت پرانا بازار بھی ہے۔ یہ لال قلعہ کے اردگرد ہے۔ یہاں تھوک پر کام ہوتا ہے اسلئے یہاں بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔ 

انڈیا گیٹ

india-gate-3526277_640
india-gate-3526277_640

          یہ انڈیا کیلئے ایک یادگار جگہ ہے جہاں ہر سال چھبیس جنوری کو ایک پریڈ گزرتی ہے۔ یہاں کے آس پاس کافی پارک موجود ہیں جہاں کافی لوگ آتے ہیں۔ یہ بھی اچھی جگہ ہے وقت گزارنے کی۔  

گرد والا بنگلہ صاحب

        اس  میں ایک پانی کا حوض یا کچھ ہے جسے بہت پاک مانا جاتا ہے۔

اکشر دھام مندر

        دہلی آنے والا تقریبا ہر شخص اس مندر میں ضرور جاتا ہے۔ 

کنوٹ پلیس مارکیٹ

        یہ جگہ دہلی میں دوستوں کے ملنے کی سب سے بہترین جگہ مانی جاتی ہے۔ یہاں کافی مہنگے شوروم ہیں۔ یہ آس پاس بھی کافی پلیسز ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

پاکستانی پاسپورٹ پر بنا ویزا سفر کریں

پاکستانی پاسپورٹ پر بنا ویزا سفر کریں

             دوستو پاکستانی پاسپورٹ بد قسمتی سے ایک کمزور پاسپورٹ جانا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی آپ پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزا تقریبا چالیس ممالک پر سفر کرسکتے ہیں ۔ جن میں کچھ میں تو ویزا کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔ کچھ ممالک پر ائرپورٹ پر ویزا لینا ہوتا ہے۔ یہ اپڈیٹ ابھی 2018 کیلئے ہے اس میں تبدیلی آتی رہتی ہے اسلئے آپ کو جب بھی نکلنا ہو تو لازمی اپڈیٹ نیٹ سے لیلیں تاکہ آگے کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

             اگر آپکا ارادہ بن گیا ہے تو یہ دیکھ لیں کہ آپنے وہاں کے ہوٹل وغیرہ کی معلومات لیلی ہیں؟ تاکہ آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو اور ایک دوسری اہم بات یہ کہ آپکا پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کی ایکسپائیری ڈیٹ رکھتا ہو یہ ضروری ہے۔ اور رقم کی جو کم از کم لمٹ بتائی جاتی ہے وہ پچاس ڈالر بتائی جاتی ہے کہ کم از کم اتنی رقم آپکے پاس موجود ہو خیر اتنی بلکہ اس سے زیادہ ہی رقم بندہ جیب میں رکھ کر نکلتا ہے۔

ہوشیار رہیں

             اب یہاں آپ کو ٹریول ایجنٹ سے تھوڑا ہوشیار رہنا ہے جو آپ کو ان ممالک پر بھی اچھے خاصے پیسے بتاتے ہیں۔ پہلی بات آپ صرف نیٹ سے معلومات لیکر بھی جاسکتے ہیں لیکن پھر بھی آپ کسی ایجنٹ کے ذریعے سے جارہے ہیں تو اس کو باور کرادیں کے میں جہاں جارہا ہوں اس کا ویزا وغیرہ جانتا ہوں تاکہ وہ بھی آپ کے ساتھ رعایت کرے۔ 

کچھ ممالک کا تعارف 

انٹگا    Antigua and Barbuda

antigua-1148574_640

            یہ چھوٹا سا ملک ویسٹ انڈیز میں ہے۔وہاں اصل میں چھوٹے چھوٹے  جزیرے ہیں جو ملک ہیں ۔ کافی خوبصورت اسکے سمندری کنارے ہیں۔ امریکہ یا میکسیکو یا دبئی وغیرہ سےآپ کو اسکی فلائٹ آسانی سے مل سکتی ہے۔ یہاں کوئی ویزا کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ 

آذربائیجان   

azerbaijan

             یہاں جانے کیلئے آپ کو ای ویزا یعنی نیٹ پر آپ ویب پر جائینگے اور اپنی ڈیٹیل  submit کرینگے اور ایک معمولی پے منٹ کرینگے تو آپ کو آن لائن ویزا دیدیا جائیگا جو آپ پرنٹ کرے ساتھ لیجاسکتے ہیں۔   یہاں کلک کرکے آپ آذربائیجان کی سائٹ پر جاسکتے ہیں۔  یہ یورپ اور ترکی ساتھ واقع ہے۔ 

بحرین 

bahrain-1

            بحرین کا ای ویزا صرف چودہ دن کیلئے ملتا ہے اگر آپ جانا چاہتے ہیں تو آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس کے اپلائی کا  لنک یہاں ہے ۔  یہ بھی ایک چھوٹا ملک ہے ۔ 

             یہ کچھ ممالک تھے اگر آپ کو اور ممالک کی تفصیل چاہئے تو نیٹ پر مل سکتی ہے یا پھر میں بھی لنک دیدونگا یا آپ چاہتے ہیں کے میں ان پر بھی ایک مضمون لکھدوں تو کمنٹ پر بتاسکتے ہیں۔ 

یہاں میں لنک دیرہا ہوں جہاں آپ کو دیگر ممالک کی معلومات مل جائینگی۔