بلاگنگ کیا ہے کیا اس سے لاکھوں کمائے جاتے ہیں؟

بلاگنگ کیا ہے کیا اس سے لاکھوں کمائے جاتے ہیں؟   blogging kya hai

              یارو آپ لوگ نیٹ استعمال کرتے ہیں اور آپ کو اپنی کوئی معلومات لینے کیلئے کسی ویب سائٹ پر جانا بھی ہوتا ہوگا؟ اب وہاں جو بھی مضمون یا آرٹیکل آپ کو ملتا ہے جس کو پڑھ کر آپ اپنی وہ معلومات لے لیتے ہیں جو آپ کو چاہئے ہوتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ آرٹیکل کس نے اور کیوں ڈالا؟ اس لئے کہ اس کو پیسے کمانے ہیں۔ جی ہاں وہ اپنا ٹائم فری میں آپ کیلئے آرٹیکل لکھنے میں کیوں ضایع کریگا ایسا کرکے اصل میں وہ پیسے کمارہا ہے۔ اس کام کو بلاگنگ کہتے ہیں جوآج  کل بہت لوگ کررہے ہیں۔ اب بلاگنگ کیا ہے؟ اور اس سے لوگ لاکھوں کیسے کمارہے ہیں اس پر بات کرلیتے ہیں۔

blogging image
blogging image

             یار اصل میں آپ اپنی کچھ معلومات یا کام جس میں آپ ماہر ہو وہ ویب سائٹ پر لوگوں کے فائدے کیلئے شایع کرتے ہو۔ جیسے مثال کے طور پر مجھے صحت سے متعلق کچھ معلوم کرنا ہے تو میں نیٹ پر تلاش کرونگا کہ بھائی مجھے ایسی معلومات چاہئیں جس میں غذا کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ یا ایسی معلومات جس میں آنکھوں کی حفاظت سے متعلق بات کی گئی ہو تو گوگل میرے سامنے ایسی ویب سائٹ لاکر رکھ دیگا ۔ اب میں نے اپنی معلومات تو لیلی ہیں۔ جس نے وہ آرٹیکل وہاں ڈالا اس کو کیا فائدہ ہوا؟ اس کو وہاں اشتہار چلنے کا فائدہ ہوا جو میں نے وہاں آرٹیکل پڑھتے ہوئے دیکھے تھے۔

گوگل کے اشتہار

            دیکھو کوئی بھی کام بغیر فائدے کیلئے کوئی بھی نہیں کرتا یہاں بھی یہی بات ہے۔ اس سائٹ پر اس شخص نے گوگل ایڈسینس کے اشتہار لگارکھے تھے اب جو بھی اس کی ویب سائٹ پر آرٹیکل پڑھنے جائیگا تو اشتہار بھی دیکھیگا اور گوگل اس اشتہار کے بدلے کچھ روپے اس شخص کو دیگا جس کی وہ ویب سائٹ ہے۔اسی طریقے سے لوگ لاکھوں کمارہے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے اس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔

            اب یہ گوگل ایڈسینس کیا ہے کیسے پیسے دیتا اور کیسے کام کرتا ہے اس کے بارے میں آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ اب آپ بھی اس طرح آن لائن اپنی سائٹ بناکر ارننگ کرسکتے ہیں۔ آپ کو جو بھی آتا ہے مثلا کپڑوں کے بارے میں یا بائیک کے بارے میں موبائل کے بارے میں یا باڈی بلڈنگ کے بارے میں جو بھی آپ جانتے ہیں اور ایسا کچھ لکھ سکتے ہیں جس سے لوگوں کا فائدہ ہو تو آپ ضرور لوگوں سے شئر کریں۔ 

اردو کی بڑی بڑی سائٹس

             دیکھو یار پہلے صرف انگلش زبان پر ہی گوگل اپنے اشتہار لگانے کی اجازت دیتا تھا۔ لیکن اب گوگل بہت ساری دیگر زبانوں والی سائٹس پر بھی اپنے اشتہار لگانے کی اپروول دیرہا ہے۔ جس میں اردو اور ہندی بھی شامل ہیں۔ آپنے اردو کی بڑی بڑی سائٹس دیکھی ہونگی جن پر گوگل کے اشتہار لگے ہیں اور وہ لاکھوں کمارہے ہیں۔ ایک مثال میری سائٹ کی بھی ہے اس پر بھی دیکھیں درمیان،اوپر اور نیچے یا سائیڈ پر گوگل کے اشتہار چل رہے ہیں۔ اس کے مجھے ایک حساب سے ریوینیو ملیگا جو میں اپنے اکاؤنٹ پر گوگل سے منگا سکتا ہوں۔

            اب بات آتی ہے ویب سائٹس کی تو جناب اگر آپ انگریزی جانتے ہیں تو انگریزی میں سائٹ بناسکتے ہیں۔ اگر نہیں جانتے تو اردو میں بھی سائٹ بناسکتے ہیں۔ یہاں ایک بات ضرور کہونگا کہ دیکھو یار پوری دنیا میں انگلش چھائی ہوئی ہے اور لاکھوں اربوں انگلش سائٹس ہیں۔ لیکن ان کے مقابلے میں اور زبانوں میں ویب سائٹس کی تعداد بہت کم ہے۔ اس میں اردو بھی آتی ہے۔ وہاں کامیابی کے چانس زیادہ ہوتے ہیں جہاں مقابلے بازی کم ہو۔ تو یہاں اردو سائٹس پر مقابلہ بہت ہی کم ہے۔ 

انگلش سائٹس بمقابلہ اردو سائٹس

             یار میرا آرٹیکل بس اردو زبان والوں کیلئے ہے۔ میں صرف پاکستان کو فوکس کرکے بات کرونگا۔ کیونکہ انگلش میں آپ کو ہر جگہ اور پر موضوع پر سائٹس مل جائیگی۔ پھر ہمارے پاکستان میں اردو زبان میں معلومات بہت کم ہیں اب وہ لوگ کیا کریں جو انگلش نہیں جانتے؟ تو میں صرف پاکستان کے لوگوں کو معلومات دینے کے حوالے سے ہی بات کرونگا۔ اور آپ کو بھی یہی کہونگا کہ ایک تو اردو میں مقابلہ کم ہے دوسرے یہاں کے لوگوں کو بھی آسانی سے معلومات دستیاب ہوگی۔

             اس لئے اگر آپ کا کسی بھی موضوع پر بلاگ بنانے کا ارادہ ہے اور آپ انگلش جانتے بھی تو بھی اردو میں ویب سائٹ بنائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو بھی اچھی اور معیاری معلومات اردو میں مل سکیں اور وہ بھی نیٹ سے کچھ سیکھ سکیں۔ 

             امید ہے دوستو یہاں تک بات سمجھ آگئی ہوگی اب اگلے مضمون میں اس سے آگے کی بات کرینگے۔ کے کیسے ویب سائٹ بنانی ہے کہاں پر بنانی ہے اور کیا کیا چیزیں ضروری ہیں۔ اور آپ کا اس پر کتنا خرچہ ہوجائیگا۔ فری میں یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ اب گوگل کے قوانین سخت ہوگئے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کو کہیں سے کسی نے یہ بتایا ہے کہ گوگل ایڈسینس کی اپروول فری میں ملجاتی ہے۔ وہ بھی اردو سائٹ کیلئے تو یہ غلط ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ آپ کو ایک پراپر ویب سائٹ بنانی ہوگی جو میں آپ کو بتادونگا۔

پاکستان میں امپورٹ ایکسپورٹ کا لائسینس

دیگر ذرائع

            اب جب آپ کا بلاگ تھوڑا مشہور ہوجاتا ہے تو آپ دیگر ذرائع سے بھی مزید پیسے کماسکتے ہیں۔ جیسے affiliate marketing  اور کچھ کمپنیز جب دیکھتی ہیں کہ آپ کی سائٹ پر زیادہ وزیٹرز آرہے ہیں تو وہ اپنی روڈکٹ کا اشتہاریا اس کے بارے میں ایک معلوماتی آرٹیکل آپکی ویب سائٹ پر ڈالنے کا کہتی ہے اور اس کیلئے آپ کو ایک اچھی رقم دیتی ہے۔ 

             اس کے علاوہ آپ بلاگنگ کے ساتھ ساتھ اپنی کچھ چیزیں خود سے بھی بیچ سکتے ہیں۔ اس سے بھی اچھی خاصی کمائی ہوجاتی ہے۔ مطلب نیٹ پر بلاگنگ سے بہت اچھا پیسہ بنایا جاسکتا ہے۔ اور لوگ بنارہے ہیں اگر آپ کو دلچسپی ہے تو میرے اس پلیٹ فارم سے جڑے رہیں اور  email enter کرکے سبکرائب کرلیں اس طرح آپ کو میل کے ذریعے نئے آرٹیکل کا نوٹیفکیشن ملجائیگا۔ 

بس اس آرٹیکل میں اتنا ہی اب ملتے ہیں اگلے آرٹیکل میں تب تک کیلئے اجازت۔ والسلام