baa asar aur muatbar blogger kaise bane

baa asar aur muatbar blogger kaise bane

urdu blog image
urdu blog image

ایک  بااثر اور معتبر بلاگر کیسے بناجائے؟ جس پر لوگ یقین کریں اور اس کی انفارمیشن فائدہ مند بھی ہو؟!!   جب بات ہوتی ہے معتبر بلاگر کی تو اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ لوگ آپ پر اعتبار کرنے والے ہوں جو آپنے کہا آپ کے قارئین نے مان لیا۔اور جب وہ آپس میں آپ کے بارے میں بات کریں تو اچھے الفاظ سے بات کریں۔ اور آپ کے خلاف بات کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہو تو اس کا مطلب آپ لوگوں میں ایک اچھے بلاگر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

سب سے بڑا مسٔلہ تو یہی ہے نا کہ ایسا بلاگر کیسے بنا جائے؟

Become More Credible

سب سے پہلے تو آپ اور زیادہ بہتر اور اچھا ہونے کی کوشش کریں۔ جی!!! آپ نے سہی سنا۔!

  • آپ کو ضرورت ہے ایک معتبر انسان بننے کی اگر جو آپ بننا چاہتے ہیں ایک اچھا معتبر بلاگر!!!

اب یہ تو ہوگیا طے کہ ایک معتبر بننا ہے جس پر لوگ اعتبار کریں! لیکن جب بلاگنگ کی بات آتی ہے تو اسکے ساتھ کچھ باتیں اور     شامل   کرلیں۔  جیسے۔۔۔۔۔۔!

مستقل مزاجی

استقامت

چلیں ان سب باتوں کی بال کی کھال نکالتے ہیں کہ کیسے بلاگر اور اچھا بلاگر بنا جائے؟

think beyond personal proft

apne faide se bahar nikal sochne ki adat dalen

دیکھیں دوستو یہ تو طے ہے کہ پیسا کمانا ایک بہت بڑی وجہ ہے بلاگنگ کرنے کی کیونکہ بلاگنگ کرنے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔  جن میں سے ایک پیسہ بھی ہے۔ لیکن یار یہ آپ کے پاس خود چل کر آئیگا پہلے آپ اس سے نکل کر صرف کام کرنے اور سیکھنے پر توجہ دیں۔ یعنی آپ کو پیسے سے باہر آکر     سوچنا ہی    ہوگا۔ 

اس کا مطلب آپ جانے دیں فی الحال پیسے کو سوچنا اور توجہ دینا یہ آپ کے پاس ایک وقت میں اتنا زیادہ اور آسانے آئیگا کہ آپ کو حیران کردیگا لیکن ! آپ کو پتا ہے نا!!!!!        کہ جہاں زیادہ پیسہ آنے کی امید ہو وہاں کام کی محنت بھی اتنی ہوتی ہے۔

آپ اس پر توجہ دیں کہ اچھا اور معیاری آرٹیکل کیسے لکھا جائے؟    اور کیسے ایک اچھا بلاگ ڈیزائن کیا جائے؟ جو اچھے پیسے بناکر دے۔۔۔۔۔۔۔!

اگر آپ کوئی فیس بک گروپ یا کوئی اور فورم چلاتے ہیں تو وہاں آپ اپنے گروپ کو اپنے بلاگ کے بارے میں بتاسکتے ہیں اور ان کو اس بارے میں بات کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ آپ اپنے بلاگ کو جلدی مشہور کرسکتے ہیں اور دوسرے لوگوں کی بہتر رائے لےسکتے ہیں۔

kya sahi he aap us par focus rakhe aur usi par likhe

زندگی کا ایک بڑا معاملہ سہی اور غلط کا فیصلہ کرنا ہے۔

انسان کی فطرت ہے کہ وہ یہ نہیں دیکھتا کے کیا سہی ہے بلکہ وہ یہ دیکھتا ہے کہ میرا کس میں فائدہ ہے۔ اور پھر اور سچ سے سمجھوتا کرلیتا ہے یہ ایک بہت بڑی بھول ہے جو آپ کو لوگوں میں عزت والا نہیں بننے دیگی۔ اور یہی بات بلاگنگ میں بھی ہے آپ کو سہی اور غلط میں سے سہی اور سچ کو چن کر فیصلہ کرنا ہے۔۔۔۔

اور ایک اچھا بلاگ آرٹیکل لکھنا ہے۔ جب آپ اپنے جذبات کو درمیان سے نکال کر بس یہ سوچ کر بلاگ لکھتے ہیں کہ اس سے لوگوں کا فائدہ ہونا چاہئے تو آپ کی بات اور آرٹیکل میں خود ہی ایک تاثیر آجاتی ہے جو پڑھنے والے کو متاثر کرتی ہے۔

اور جب بات آتی ہے آنلائن کام کرنے کی تو بہت زیادہ ضرورت ہے آپ کو اپنا امیج بنائے رکھنے کی کیونکہ لوگ آپ کو فزیکلی نہیں جانتے ہیں بلکہ آپ کے آرٹیکل پڑھ کر آپ پر اعتبار کرنے لگے ہیں۔ تو آپ کو اور زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ لوگوں کا اعتبار خراب نہ ہو!!!!!!!

سچ اور اچھا لکھنے کا ایک فائدہ آپ کو یہ ہوگا کہ آپ کا نام یا آپ کے بلاگ کا نام ایک معیار بن جائیگا۔ جو لوگوں کو یقین دلائیگا کہ بات میں کچھ سچائی ہے جبھی اس بلاگر نے اس پر بات کی ہے۔ یہ چیز آپ کو برانڈ بنادیگی بلاگ کی دنیا میں۔۔۔۔!

کسی بھی موضوع پر آپ لکھ رہے ہیں اس موضوع پر اور بھی لوگ لکھ رہے ہیں۔ تو آپ کیا کریں کے آپ الگ لگیں؟ تو پہلے تو آپ اس ان سے زیادہ پڑھیں اور تحقیق کریں تاکہ آپ زیادہ اچھی تفصیل لوگوں کو فراہم کرسکیں۔ یہ ایک اچھا فارمولا ہے کہ جب بھی کسی موضوع پر لکھو لوگوں سے زیادہ اچھا لکھنے کیلئے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرو۔!!

آپ کا آرٹیکل مارکیٹ میں دیر سے آئے لیکن اسے آئے کہ پھر بس وہی برانڈ بن جائے لوگ آپ کے آرٹیکل کی بنیاد پر آپس میں باتیں کریں۔ اب کسی کو آپ سے ایگری ہونا یا نا ہونا یہ اس کا مسٔلہ ہے آپ نے اپنی طرف سے سچ اور بس سچ لکھا ہے۔

آپ  جب بھی بلاگنگ کریں تو یقینی بنائیں کہ آپکی باتیں ہوائی نہیں ہیں بلکہ لاجیکلی اور مصدقہ ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک کمی یہ بھی ہے کہ آپ جب اپنے قارئین سے بات کرتے ہیں اپنے مضمون کے زریعے سے تو آپ ان کو اپنے تاثرات نہیں دکھاسکتے اور نا ان کے تاثرات دیکھ سکتے ہیں۔آپ کے الفاظ ہی آپ کی تصویر ہوتے ہیں۔ آپ کی شخصیت بناتے ہیں۔  اس لئے ضروری ہے کہ آپ کے الفاظ با معنیٰ ہوں۔ 

سوشل میڈیا

اگر آپ بلاگر ہیں یا بننے کی سوچ رہے ہیں تو سوشل میڈیا  فیس بک وغیرہ کو فضول اور صرف تفریح کیلئے استعمال کرنا چھوڑدیں۔ بلکہ اس کو   اچھے طریقے سے استعمال کرنا اور اپنے تعلقات بنانے کیلئے استعمال کریں۔   جو آپ کی پہچان بھی بنے گی اور آپ کے بلاگ پر اچھا ٹریفک لانے کا ذریعہ بھی!!!!!!!

propakistani successful blog kaise banaye 

become likable

ہم ان چیزوں پر بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ جو ہمیں پسند ہیں یا جن پر ہمیں یقین ہوتا ہے۔   اب ایسا بننے کیلئے کیا کریں؟    دیکھیں ہم ان کو پسند کرتے ہیں جو بہترین صدقہ یا ہدیہ دینے والا ہوتا ہے۔ جیسے آپ کسی حاجت مند کی مدد کرتے ہیں تو اچھے کہلاتے ہیں۔ یا آپ رشتےداروں یا دوستوں میں ہدیہ یعنی گفٹ دیتے ہیں تو بھی اچھا لگتا ہے۔ اب یہاں سوچنے والی بات یہ ہے کہ۔۔۔۔   جس نے گفٹ دیا اس نے کیسے انداز میں دیا؟ کیونکہ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس نے کیا دیا کیونکہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق ہی دیگا!!!!!!

دیکھا یہ جاتا ہے کیسے پیارے انداز میں اس نے دیا!!!!! بس ایسے ہی آپ کے پاس اگر زیادہ معلومات نہیں بھی ہے تو جتنی بھی ہے اس میں بلاوجہ کا اضافہ نہ کرتے ہوئے بہتر انداز میں لوگوں تک پہنچاتے ہیں تو یہ بھی اچھا رہتا ہے۔  زبردستی کی ہوشیاری ہمیشہ نقصان پہنچاتی ہے۔

be confidence. aitmaad banaye rakhen

 اس بات کو ہمیشہ یقینی بنائے رکھیں کہ آپ اپنے کام میں پر اعتماد ہیں۔ اور مزید اعتماد اپنے اندر لانے کیلئے مختلف طریقۂ کار کو بروئے کار لائیں۔ یہ ہر کامیاب انسان کا وصف ہے۔ کسی  بھی کامیاب شخص کی شخصیت میں ایک خود اعتمادی کا تاثر ملتا ضرور ملتا ہے۔  کچھ باتیں جو آپ کو زیادہ پر اعتماد بننے میں مدد دینگی۔

  • ورزش روزانہ ضرور کریں اگر مشکل لگے تو دس منٹ سے بھی اسٹارٹ کیا جاسکتا ہے۔ 
  • ورزش جسم کیلئے اور مراقبہ ذہن کیلئے ضروری ہے۔ 
  • با مقصد سفر کریں جیسے کسی تاریخی مقام پر وزٹ کرنا یا فیملی کو سیر کرانا وغیرہ سفر انسان کے ذہن کو سوچ کے نئے زاوئے دیتا ہے۔
  • اپنے خوف کا مقابلہ کریں جس کام سے خوف آئے وہی زیادہ کرنے کی کوشش کریں۔ لسٹ بنائیں اور روز ایک خوف سے لڑیں۔
  • اپنی بات کرنے کی صلاحیت کو بڑھائیں جو آپ کہنا چاہتے ہیں۔ وہ لوگوں میں صاف اور اچھے انداز میں کہنا سیکھیں۔
  • اپنے رویے سے پر اعتماد نظر آنے کی کوشش کریں۔ بیٹھنے میں کھڑے ہونے میں یا چلنے میں ایک اعتماد اور وقار نظر آنا چاہئے۔ 

آخر میں!!!!!!!

آخر میں کچھ باتیں ضرور کہونگا ایک تو یہ کہ آپ اپنے اعتماد کو جو لوگوں نے آپ پر کیا ہے۔   اس کو کبھی بھی ’’ پیسہ کمانے کی ٹرک‘‘  کے طور پر استعمال نا کریں۔ جب بھی آپ نے ایسا کیا تو آپ کا گراف نیچے آنا شروع ہوجائیگا۔ ہاں سیدھے اور صاف طریقے سے کچھ سیل کررہے ہیں یا ایڈ سینس سے کمارہے ہیں تو ٹھیک ہے کوئی غلط نہیں!!!!!!!

اگر اور  بہتر کرنا ہے اپنا بلاگ تو یقینی بنائیں اس کا پروفیشنل ہونا،   اسکے   امیجز پر کام کریں،   کوئی اپنا برانڈ بنائیں،   یہ ٹائم تو لیگا لیکن اسکی ایک ویلیو ہوگی۔

اگر آپ پیسے ہی کے پیچھے بھاگتے رہے تو آپ ایک اچھی زندگی کو ضایع کردینگے۔ بس اپنے بلاگ کی ویلیو بنانے پر توجہ دیں جب ایسا کرلینگے تو پاس ہی کہیں آپ کو پیسہ کھڑا نظر آجائیگا جو آپ کے پاس آنے کا منتظر ہوگا۔ 

آپ کی نظر میں کیا چیزیں بلاگ کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتی ہیں کوئی رائے ہے تو  کمنٹ سیکشن میں ضرور دیں مجھے انتظار رہیگا۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!

 

جواب دیجئے