Affiliate Marketing Kya Hai

affiliate marketing se ghar bethe paise kamaye in Pakistan

اس آرٹیکل میں affiliate marketing  کی بنیادی باتوں کا احاطہ کیا جائیگا       جو آپ کو کسی بھی قسم کے affiliate program کو سمجھنے اور شروع کرنے میں مدد فراہم کریگا۔          یہ ایک آن لائن بہت فائدہ پہنچانے والا       پروگرام ہے۔       لیکن شروع میں بہت محنت اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔       نہیں تو آپ کچھ خاص سیل نہیں کرپائینگے      اور      فیل ہونے کا خطرہ ہے۔         اس لئے میرا مشورہ ہے پہلے بنیادی معلومات پر توجہ دےلیں         اور پھر سکون سے         کسی بھی  affiliate program کو جوائن کریں۔

اس کو اگر مختصر جملے میں سمجھانا پڑے تو یہ کہتے ہیں کہ   آن لائن کسی پروڈکٹ کو آپ اپنے  لنک سے کسی کو سیل کراتے ہیں۔ تو اس پروڈکٹ کو بیچنے میں مدد کی صورت میں وہ کمپنی جس کی پروڈکٹ آپ نے سیل کرائی ہے۔وہ آپ کو کچھ کمیشن دیتی ہے۔ جو آپ کی کمائی ہوتی ہے اب یہ کمائی اس پروڈکٹ پر ہے کہ وہ کیا ہے؟  اس حساب سے آپ کو ایک ڈالر سے لیکر  ہزار ڈالر تک مل سکتے ہیں۔

اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو اس  کسی بھی affiliate program رن کرنے والی سائٹ پر اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے۔ پھر کسی پروڈکٹ جو آپ آگے سیل کرنے کی نیت سے پروموٹ کرنا چاہرہے ہوتے ہیں اس کا ایک خاص لنک دیا جاتا ہے جس پر آپ کے اکاؤنٹ کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ جب کوئی اس لنک پر کلک کرکے اس پروڈکٹ کو خریدلیتا ہے تو آٹو میٹک طریقے سے کمپنی پروگرام آپ کے اکاؤنٹ کو پہچان لیتا ہے اور آپ کے اکاؤنٹ میں ایک مخصوص اماؤنٹ آجاتا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ وہ لنک جو آپ کو دیا گیا ہے بس ایک ہی سیل کیلئے ہو اس لنک پر جتنے بھی لوگ کلک کرکے پروڈکٹ خریدینگے اتنا ہی کمیشن آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتا رہیگا۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!

kya kya sell karsakte hen

affiliate کی مارکیٹ اتنی بڑھ گئی ہے۔ اور مسلسل اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس لئے یہ کوئی مسٔلہ ہی نہیں کہ کیا بیچیں؟ جو آپ کے ذہن میں آرہا ہے وہی آپ بیچ سکتے ہیں!!!!!!    جیسے!    جوتے،چپل،کمپیوٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل،سوٹ،گلاسز،ویب ہوسٹنگ اور بہت کچھ سب پروگرام کو آپ جوائن کرسکتے ہیں۔ لیکن جو آپ کو ٹھیک لگے اپنی سائٹ یا بلاگ کے حساب سے آپ وہی پروموٹ کریں۔ جیسا کہ آگے آرہا ہے۔

اکثر پروگرام میں کسی میں زیادہ اور کسی میں کم یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی آپ کے لنک سے اس پروڈکٹ والے پیج پر آجاتا ہے تو اب اگر اس نے ابھی پروڈکٹ کو خریدا نہیں تو بھی کوئی بات نہیں!!!!! اگلے پچاس سے ساٹھ دن کے اندر اگر وہ کیسے کرکے اس جگہ آکر وہ پروڈکٹ خریدیگا تو وہ آپ کاہی ریفر کردہ کسٹمر  شمار ہوگا اور آپ کو اس کا کمیشن ملیگا!!!!!!!!!۔۔۔۔

online images sell karke paise kamaye

یہاں کچھ سوال جواب جو اکثر مارکیٹرز کی طرف سے ویب ماسٹرز کی طرف پوچھے جاتے ہیں

سوال:  کیا affiliate program غیر قانونی یا نقصان دہ ہے؟

جواب:   نہیں!!!   یہ نا ہی غیر قانونی ہے اور نا ہی  نقصان دہ بس آپ کسی بھی کمپنی کی لیگل پروڈکٹ کو پروموٹ کررہے ہیں۔ اس کے بدلے کمیشن لےرہے ہیں۔

سوال:   کیا affiliate اور  adsense کو ایک ساتھ بلاگ یا سائٹ پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟

جواب:   جی ہاں!    آپ ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ affiliate کے ساتھ adsense کے ads لگانے سے adsense کی کسی اصول و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔ 

سوال:   میں کیسے کسی بھی پروڈکٹ کا affiliate link تلاش کرسکتا ہوں؟

جواب:   آپ آسانی سے گوگل پر سرچ کرسکتے ہیں اس پروڈکٹ کا نام لکھ کر جیسے   ’’affiliate program for shoes‘‘ یا   ’’ affiliate program for mobiles‘‘  اس طرح سے آپ سرچ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  آپ کو بہت سی سائٹ ایسی بھی میلنگی جو صرف affiliate پر ہی کام کرتی ہیں جیسے  clickbank.com اس طرح کی اور سائٹ بھی نیٹ پر تلاش کی جاسکتی ہیں یہ کوئی مسٔلہ نہیں ہے۔

سوال:   کیا affiliate program میں کام کرنے کیلئے ضروری ہے ایک بلاگ یا ویب سائٹ کا ہونا؟

جواب:   نہیں  ضروری نہیں!!!!    لیکن  بہتر یہی ہے بلاگ ایک بہت ہی اچھا طریقہ ہے affiliate program کو چلانے کا اس کے ذریعے آپ اپنی پروڈکٹ کو بہتر طریقے سے پروموٹ کرسکتے ہیں۔ 

سوال:   کیا ان پروگرام کو جوائن کرنے کیلئے کچھ رقم پے کرنی ہوتی ہے؟

جواب:   نہیں اس کی کوئی قیمت نہیں فری میں جوائن کیا جاسکتا ہے۔ ہاں لیکن اگر آپ بلاگ بناتے ہیں اس میں پیسے لگ سکتے ہیں۔ یا  اگر آپ email markiting استعمال کرتے ہیں یا فیس بک پر paid ads  چلاتے ہیں۔ تو آپ کو یہاں کچھ پے کرنا پڑتا ہے۔

سوال:   کیا affiliate کیلئے کوئی کوالیفکیشن چاہئے؟

جواب:   نہیں اس کی خاص ضرورت نہیں ہے۔ ہاں اگر مارکیٹنگ کی سمجھ بوجھ ہے تو کام آسان ہوجاتا ہے۔

یہ کچھ سوال جواب تھے جن سے آپ بہتر طور پر سمجھ گئے ہونگے کہ یہ کیسے کام کرتی ہے اور کیا ضروری ہے اور کیا پروموٹ کرنی ہے۔ امید ہے  آپ کو اس آرٹیکل سے کچھ مدد ملی ہوگی اگر مزید کچھ جاننا ہے تو آپ کمنٹ کرسکتے ہیں۔ اور لائک اور شئر تو بنتا ہی ہے !!!!!!!!!!!؟؟؟؟؟؟

جواب دیجئے