History of youtube

History of youtube

             دوستو آپ اگر نیٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ یوٹیوب سے ضرور واقف ہونگے بلکہ استعمال بھی کیا ہوگا لیکن کیا آپ کو اس کے پیچھے کی دلچسپ کہانی معلوم ہے؟ چلیں دیکھ لیتے ہیں کہ یہ کیسے شروع ہوا اور کون اس کے اونر ہیں۔ History of youtube ایک بہت اچھا معلوماتی مضمون ہے۔

             آج یوٹیوب ایک بہت بڑا اور دنیا میں دوسرے نمبر پر آنے والا سرچ انجن ہے جس نے یاہو جیسے بڑے بڑے سرچ انجن کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔  دوستو بارہ سال ہوگئے ہیں اب تک یوٹیوب کو بنے ہوئے۔ paypal جو ایک نیٹ پر موجود پیسے ٹرانسفر کرنے اور recieve کرنے کی کمپنی ہے۔ اس کے تین ملازم ایک رات کو جمع تھے جن کے نام   chad hurley, steve chen, اور  jawed krim  ان لوگوں  نے سوچا کے ایک پلیٹ فارم ہونا چاہئے جہاں لوگ اپنی وڈیوز کو لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ 

             اور اس کے بعد پھر انہوں نے ایک ڈومین نیم جو  youtube.com تھا رجسٹر کروایا اور ایک ویب سائٹ بنا ڈالی۔  پھر اس کے بعد بہت لوگ اس میں وڈیوز اپلوڈ کرنے لگے تو ایک مسٔلہ سامنے آیا کے لوگ کسی کا بھی کنٹینٹ  content اٹھاکر اپلوڈ کردیتے تھے تو لوگوں کی شکایات آنے لگیں۔ پھر یہ کے اتنے بڑے setup کو مینج کرنا بہت مشکل ہوتا جارہا تھا تو ان تینوں نے یہ سائٹ گوگل کو سیل کردی۔

             اب گوگل نے اس کو اپنے طریقے سے مینج کرنا شروع کیا تو اس کو گویا پر لگ گئے گوگل اس کو اس جگہ لےگیا جہاں شاید وہ تینوں دوست نہ لیجا سکتے تھے۔ اور آج یوٹیوب آپ کے سامنے ہے۔تو اس کی کامیابی کی وجہ ایک مسٔلے کا حل نکالنا ہوا۔ آج بھی بڑے ٹاپ کے کاروباری ماہرین کا یہی کہنا ہے کہ اگر آپ مارکیٹ میں آسانی سے کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ایسی پروڈکٹ مارکیٹ میں لائیں۔ جو لوگوں کی کسی بھی مسٔلے کو حل کرتی ہو اس سے بغیر کسی اشتہار بازی کے لوگوں میں آپ کی پروڈکٹ کامیابی حاصل کرلیگی۔

             

Top affiliate program in pakistan

Top affiliate program in pakistan

            دوستو آج کل دنیا میں ایک بڑی تعداد آن لائن   affiliate program سے ہزاروں نہیں لاکھوں کمارہی ہے۔ ان میں ایک انڈیا بھی آتا  ہے۔  انڈیا میں کمپنیز باقاعدہ کام کررہی ہیں جس کی ایک بڑی مثال amazon  کا خاص انڈیا کیلئے ایک ویب سائٹ بنانا ہے جس کو انڈیا میں  amazon.in  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لیکن جب پاکستان کی بات آتی ہے تو بدقسمتی سے زیادہ اچھی صورتحال نہیں ہے۔ لوگ آج بھی گوگل پر  top affiliate program in pakistan لکھ کر سرچ کررہے ہیں کے شاید کچھ اچھا مل جائے؟

             آپ کو پتا ہوگا اور اگر کسی کو نہیں پتا تو بتادوں کے  amazon کا کوئی پیج یا سائٹ پاکستان کیلئے خاص نہیں ہے جیسے انڈیا کیلئے ہے۔ اب وجہ تو نہیں معلوم شاید اس کو یہاں کام زیادہ نہیں نظر آیا ہوگا۔ لیکن اب ایک  خبر ہے کہ  amazon پاکستان میں بھی اپنی سروسز شروع کرنے کا سوچ رہی ہے۔ لیکن وہ پتا نہیں کب ہوگا ہم ابھی کیلئے بات کرتے ہیں۔ اور ابھی کیلئے  amazon کا  affiliate program پاکستان کیلئے کچھ زیادہ فائدہ مند نہیں ہے۔

            کیونکہ آدھے سے زیادہ آئٹمز جو amazon پر دستیاب ہیں وہ پاکستان میں شپ ہی نہیں ہوتے۔ تو اگر آپ امیزون کا پروگرام جوائن بھی کرتے ہیں تو کچھ خاص فائدہ نہیں لے سکتے ہیں۔ یا بہت ہی سخت محنت کرکے کچھ فائدہ لیسکتے ہیں۔ تو ایسے میں کیا کیا جائے؟ یہاں میں امیزون کے علاوہ کچھ سائٹس بتانا چاہتا ہوں جہاں سے آپ اچھی کمائی بھی کرسکتے ہیں اور وہ قابل اعتماد بھی ہیں جہاں تک میری معلومات ہیں باقی نیت کے حال تو اللہ جانتا ہے۔

daraz affiliate program

            دراز ڈاٹ کام ایک بہت اچھی اور مشہور آن لائن شاپنگ سائٹ ہے جہاں سے لوگ اپنی پروڈکٹ سیل کرکے اچھا پیسہ بنارہے ہیں۔ یہاں ایک بات میں کلیئر کرتا چلوں کہ daraz کا جو affiliate program ہے ۔ وہ شاید ایکٹیو نہیں ہے۔ کیونکہ اس میں اکاؤنٹ بنانے پر daraz کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملتا ہے۔ اب پھر لوگ کیسے کمارہے ہیں؟ تو جناب daraz میں لوگ ایک پروگرام جوائن کرتے ہیں جسکا نام سیلر پروگرام ہے جس پر لوگ اپنی پروڈکٹ ڈال کر بیچ رہے ہیں۔ 

            یہ daraz affiliate program سے اچھا پروگرام ہے۔ اس میں زیادہ کمائی بھی ہے اور ٹینشن بھی نہیں ہے۔ کیونکہ اس میں پروڈکٹ پہنچانے کی ذمہداری دراز کی ہے۔ آپ کو صرف اکاؤنٹ بناکر اپنی پروڈکٹس کو لسٹ کرنا ہے۔ پھر آرڈرز آئینگے تو دراز آپ کو فارورڈ کریگا اور آپ اس کو پیک کرکے دراز کے سپلائر کو دینگے جو وہ پروڈکٹ آپ سے لینے آپ کے پاس آئیگا۔ اس طرح سے لوگ اچھا کمارہے ہیں۔   daraz کا سیلر پروگرام جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ یہاں آپ کو کچھ اپنی معلومات دینی ہونگی پھر آپ اپنا سیلر اکاؤنٹ ایکٹیو کر پائینگے۔ 

اردو بلاگ بنانا

 

دیگر پروگرام

           اس کے علاوہ بھی بہت سے پروگرام ہیں جن کی معلومات مجھ تک آتی رہیگی تو میں آپ تک پہنچاتا ہونگا۔ ان میں   ebay.com اور  aliexpress.com وغیرہ اچھے ہیں۔ جو آپ جوائن کرسکتے ہیں۔ اصل میں affiliate marketing ایک بہت بڑی مارکیٹ بن گئی ہے۔ جس میں آپ  کئی طرح کے پروگرام جوائن کرسکتے ہیں جیسے travel  کا پروگرام ہوگیا۔ games sites  آج کل اپنا affiliate program آفر کررہی ہیں۔ 

             کام بہت ہے اس فیلڈ میں کرنے کا بس آپ کو یہ سیکھنا ہے کہ یہ کرنا کیسے ہے اور کون سا کسٹمر کیسے آپ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اس میں ایک اچھی چلتی ہوئی سائٹ یا بلاگ بھی چاہئے جہاں آپ ان پروگرامز کے لنکس ایڈ کرینگے۔ جہاں ٹریفک بھی اچھا خاصا  ہو۔

 

موبائل اپلیکیشن یا گیمز کمپیوٹر پر چلائیں mobile apps on computer

موبائل اپلیکیشن یا گیمز کمپیوٹر پر چلائیں mobile apps on computer

             دوستو کبھی آپ کو بھی کسی موبائل ایپ یا گیم کو کمپیوٹر پر چلانے کا دل کرا ہوگا یا ضرورت محسوس ہوئی ہوگی۔ تو آج میں اس کا ایک اچھا آسان اور فری طریقہ آپ کو بتانے جارہا ہوں جو آپ آپ کو اس کام میں مدد کریگا۔ اصل میں یہ ایک سوفٹ ویئر ہے جو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ آپ کسی بھی ایپ کو کمپیوٹر پر آسانی سے رن کرسکیں۔

              آپ اس لنک پر کلک کرکے اس ویب پر جاسکتے ہیں۔ جہاں سے آپ وہ سوفٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں جو آپ کو ہیلپ کریگا۔   جب آپ انسٹال کرلینگے تو آپ کے سامنے ایک اسکرین کھلے گی جس پر آپ next یا skip پر کلک کرتے جائیں پھر آپ کو وہ پیج نظر آئیگا جہاں آپ کو اپنے جی میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے کا کہا جائیگا۔ جیسے آپ کو موبائل پر کہا جاتا ہے بلکل ویسے ہی آپ کو لاگ ان کرلینا ہے۔

              اس کے بعد آپ کو  next  یا ایرو یعنی تیر کا نشان بنا نظر آئیگا اس پر کلک کرتے جائیں پھر ایک جگہ وہ آپ کو آپ کا نام اینٹر کرنے کا کہیگا جو آپ کو اینٹر کردینا ہے۔ اس کے بعد آپ کو ایک اسکرین نظر آئیگی۔ جہاں آپ کو بہت سے گیمز یا ایپس نظر آئینگی۔ جس کا مطلب آپ نے اچھے سے سارا پروسیس مکمل کرلیا ہے اور اب آپ کسی بھی ایپ یا گیم کو رن کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

            یہاں آپ کو سرچ اور انسٹال کا آپشن نظر آجائیگا۔ جس پر کلک کرکے آپ ایپ یا گیم انسٹال کرسکتے ہیں اور اپنے کمپیوٹر پر ایپس کے مزے لے سکتے ہیں۔ 

دوستو اگر آپ کو میری یہ کاوش اچھی لگی تو کمنٹ کریں تاکہ میں ایسی اور کمپیوٹر اور موبائل ٹپس آپ کیلئے لاتا رہوں۔

کچھ باتیں کسی سے شیئر نہ کریں apni kuch baten kisi ko na batain

کچھ باتیں کسی سے شیئر نہ کریں apni kuch baten kisi ko na batain

           کچھ باتیں کسی سے کبھی بھی شیئر نہیں کرنا چاہئیں۔ کیونکہ یہ آپ کو اس کے سامنے کسی موقع پر کمزور کرسکتا ہے کیونکہ وہ آپ کے ایسے راز جان گیا ہے جو آپ سماج کے سامنے نہیں لانا چاہتے ہیں۔اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دوست یا شخص جس کے سامنے آپ نے اپنی ذاتی باتیں شیئر کی ہیں وہ آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ یا دشمن ہے بلکہ اس کو آپ کی ان باتوں کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہے۔وہ نہیں جانتا کہ ان باتوں کے لوگوں کے سامنے آنے سے آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوگا۔

            اس نے جانتے بوجھتے یا انجانے میں کسی کے سامنے آپ کی پرسنل باتیں شیئر کردی تو اس سے ہوگا کیا کہ ایک تو آپ کی زندگی ڈسٹرب ہوجائیگی۔ اور دوسرے آپ کا اعتماد اس دوست پر ختم ہوجائیگا اور آپ بلاوجہ اس کے بارے میں غلط سوچنا شروع کردینگے۔ اس لئے آپ کیلئے یہ ہی بہتر ہے کے اپنی حساس باتیں اپنے تک ہی رکھیں۔

اپنے مقاصد   aims and goals

             اپنے مقاصد کو بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنا ہی بہتر ہے۔ کیونکہ ایک تو آج کل کوئی کسی کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔ دوسرا پھر اگر آپ اس کام یا مقصد میں ناکام ہوگئے تو یہ لوگ آپ کو سوال کرکر کے سر میں درد ہی کردینگے۔ اس لیے بہتر ہے کے اپنے کاموں کو خاموشی سے پورا کریں اگر وہ کام کامیاب ہوگیا تو لوگوں کے سامنے خود ہی آجائیگا۔ اور اگر ناکام ہوگیا تو بھی کوئی بات نہیں کسی کے سوالوں کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔

وہ خامی جو ناکامی کی ذمہ دار ہے

آپ کی اچھی عادتیں

اپنی اچھی باتیں

            اپنی اچھی باتیں بھی شیئر نہ کریں۔ ایک تو یہ ویسے بھی اچھی بات نہیں اس سے خود نمائی کا پہلو سامنے آتا ہے۔ اور دوسرے اس سے سامنے والا بور ہوجاتا ہے کیونکہ وہ ان باتوں میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتا اور بہانے سے آپ سے جان چھڑانے کی کرتا ہے۔ اور پھر کسی اور کے سامنے آپ کی اس عادت کو مذاق اور ہنسی میں پیش کرتا ہے جو آپ کی شخصیت کیلئے بلکل بھی اچھا نہیں ہے۔

            یہاں بس آپ کسی کے ساتھ نیکی کریں اور بھول جائیں اسی میں بہتری ہے۔ اور ویسے بھی وقت ایک سا نہیں رہتا آپ اپنی اچھائیوں کا ڈنکا خود بجاتے ہیں لیکن پھر اچانک کچھ ایسے حالات آجاتے ہیں کہ آپ خود کسی کی مدد کے محتاج ہوجاتے ہیں۔ پھر اس وقت بڑی شرمندگی ہوتی ہے اور اس شخص کا سامنا کرنا مشکل ہوتا ہے جس کے سامنے ڈینگیں ماری گئی ہوتی ہیں۔

اپنا خرچہ اور بینک بیلینس

             یہ بھی ایک اہم بات ہے جو صرف آپ کو ہی معلوم ہونا چاہئے۔ کیونکہ اس سے بھی آپ پریشانی میں آسکتے ہیں جیسے کہ آپ نے اپنے کسی دوست یا جاننے والے کو اپنے بیلینس کے بارے میں بتایا ہوا ہے۔ تو بعد میں اگر وہ آپ سے پیسے ادھار مانگے تو آپ ینکار نہیں کرپائینگے اور اگر انکار کردیا تو دوست بھی جائیگا۔ کیونکہ آپ نے پیسے کے ہوتے ہوئے بھی اسکی مدد نہیں کی۔ یہ کچھ باتیں تھیں جو آپ کو بہت سوچ سمجھ کر کرنی ہیں یا بلکل نہ کریں یہی بہتر ہے۔

            

اردو بلاگ کیلئے ضروری چیزیں requirements for urdu blog

اردو بلاگ کیلئے ضروری چیزیں requirements for urdu blog

میرے بھائیو اگر آپ نے ایک پروفیشنل بلاگ بنانے اور اس سے کمانے کا ارادہ کرلیا ہے تو اب سب سے پہلے جو جاننا ضروری ہے وہ یہ کہ آپ کو کیا کیا چیزیں چاہئیں؟ جو آپ ایک اچھا اور پروفیشنل بلاگ بنانے کیلئے ضروری ہیں۔ یہ اگر آپ کسی کمپنی سے یا کسی اور پروفیشنل بندے سے بنوائیں تو بھی ٹھیک ہے۔ اگر آپ کی جیب اجازت دے تو۔ لیکن اگر آپ سب خود اکیلے کرنا چاہتے ہیں تو بہت زیادہ کام آپ نے کرنا ہے۔

             جیسے ہوسٹنگ کیا ہے کہاں سے لیتے ہیں اور  ورڈ پریس میں اگر بنارہے ہیں تو اس کے بارے کہ   ورڈ پریس کیا ہے اور اردو بلاگ کیلئے کیوں ضروری ہے؟ یہ  آرٹیکل بھی پڑھنا ضروری ہے۔ اور بھی چیزیں ہیں باری باری سب کو دیکھتے ہیں۔

ہوسٹنگ

             ہوسٹنگ کی مثال ایسی ہے جیسے آپ نے کسی جگہ زمین کرائے پر لی جہاں آپ اپنا گھر یا کچھ بھی بنانا چاہتے ہیں۔ ہوسٹنگ اصل میں یہی ہے ۔ یعنی آپ نیٹ پر ایک جگہ کرائے پر لیتے ہو اپنی ویب سائٹ کو اسٹور کرنے کیلئے جہاں سے آپ دنیا کو اپنی سائٹ یا بلاگ دکھاسکتے ہو۔

             اب اس کام کیلئے ہزاروں سائٹ ہیں کچھ پاکستانی بھی ہیں۔ کچھ باہر کی جو آپ نیٹ پر سرچ کرسکتے ہو۔ یہاں میں ایک دو ہی بتاؤنگا جو اچھی اور پاپولر ہیں۔ اور ان کی ہوسٹنگ میں آپ کی سائٹ کے لوڈنگ کا مسٔلہ بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ ایک تو آپ ورڈ پریس کی سائٹ سے بھی لےسکتے ہو۔ جو مہنگی ہے ریٹ کو آپ خود دیکھ لینا لیکن مشورہ یہی ہے کہ پہلے اس کے بارے میں کمنٹ وغیرہ پڑھ لیں تو اچھا ہے پتہ لگ جاتا ہے کہ ان کی سروس کے بارے میں کیا کہنا ہے لوگوں کا۔ 

            دوسری جو سستی بھی ہے شاید اور اچھی بھی ہے اور بہت پاپولر بھی ہے۔ وہ ہے    hostgator.com  یہ ایک اچھی سائٹ ہے ہوسٹنگ کے حوالے سے جو اپنی سروس کو بہتر رکھتی ہے۔ اور ایک اور ہے   godaddy.com  یہاں سے بھی ہوسٹنگ کا اچھا پلان مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں یا یوٹیوب پر لوگ مشورے دیرہے ہوتے ہیں تو آپ ان سے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ 

ڈومین نیم   domain name

             اب ہوسٹنگ کے بعد بات آتی ہے ڈومین نیم کی اب جو بلاگ آپ نے بنایا ہے۔ اس کو ہوسٹنگ لیکر انٹرنیٹ پر دستیاب تو کردیا ہے لیکن لوگوں کو کیسے وہاں بھیجنا ہے؟ یعنی آپ نے اپنے کا پتہ کسی کو دیا تو وہ پہنچ پائیگا نا۔ اسی ایڈریس کو ڈومین نیم کہا جاتا ہے جیسے  google.com  وغیرہ اسی طرح ایک نام آپ نے بھی لینا ہے۔

            اب اس میں ایک چیز کا دھیان رکھیں کہ یہ نام اسٹینڈرڈ والا ہونا چاہئے تبھی اس میں   ایڈسینس کی اپروول ملیگی۔  اسٹینڈرڈ سے مراد ڈاٹ کام یا ڈاٹ نیٹ والا ڈومین نیم اس کے علاوہ کوئی اور یا فری والا ڈومین نیم اپنی سائٹ یا بلاگ پر نہ لگائیں ورنہ اپروول نہیں ملیگی۔ گوگل کے رولز اب نہت سخت ہوگئے ہیں۔

اس کیلئے سب سے بہتر   godaddy.com   کو مانا جاتا ہے یہاں پہلی دفعہ میں آپ کو بہت سستا نیم ملجاتا ہے۔ ڈیڑھ یا دو سو کے آپ پاس میں یہ آج کی تاریخ کے ریٹ ہیں۔ جب یہ آرٹیکل لیکھا جارہا ہے۔

بس فی الحال یہی چیزیں ضروری ہیں  ایک چیز اور چاہئے وہ ایک اچھی سی تھیم جو اگر آپ ورڈ پریس پر سائٹ بنارہے ہیں تو فری میں مل جائیگی ورنہ آپ کو یہ بھی خریدنی ہوگی یا آپ کے آس پاس کوئی کوڈنگ جاننے والا ہے تو وہ بناکر دیسکتا ہے۔ اگر نہیں تو آن لائن سرچ کریں بہت سی سائٹ آن لائن تھیمز سیل کررہی ہیں۔

وہ خامی جو ناکامی کی ذمہ دار ہے persian fault in urdu

وہ خامی جو ناکامی کی ذمہ دار ہے persian fault in urdu

            تو جناب کیسے ہیں آپ آج ایک اور آرٹیکل پیش خدمت ہے جو آپ کو آپ کی اس خامی کی طرف توجہ کرانے کیلئے ہے جو آپ کی کامیابی میں رکاوٹ ہے۔ اس کو لازمی آپ نے نگاہ میں رکھنا ہے اور ایک دم ختم کرنا بس میں نہیں تو بتدریج اس کو ختم کرتے چلے جانا ہے۔ 

            اب یہ خامیاں کئی قسم کی ہوسکتی ہیں بندے کے حساب سے جس کو آپ خود ہی اپنے اندر تلاش کرسکتے ہیں۔ یہاں میں کچھ بڑی بڑی خامیوں کی نشاندہی کرونگا جو آپ کو اپنی خامیوں کو ڈھونڈنے میں مدد گار ہونگی۔ کیونکہ ضروری نہیں کہ جو میں یہاں بتانے لگا ہوں آپ کے اندر وہی خامی ہو ان سب سے ہٹ کر بھی ہوسکتی ہے۔

            وہ ایسا طاقتور حصہ ہے آپ کی ذات کا جو آپ کی ذاتی شخصیت اور کردار کو کمزور کردیتا ہے۔ اس کے باوجود کے آپ بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں اور کاروباری لحاظ سے بھی اچھے خاصے کامیاب ہیں۔ 

زبان کا سخت ہونا

             یہ ایک بہت بڑی خامی ہے۔ جو انسان کو تنہا کردیتی ہے۔ اور اس سے گھر کا ماحول اور دکان یا آفس کا ماحول بھی خراب ہوجاتا ہے۔ ایسے شخص کی عزت لوگ اس کے غصے کی وجہ سے کررہے ہوتے ہیں نا کہ اس کی شخصیت کی وجہ سے تو یہ اچانک سے ختم نہیں ہوگا۔ اس کے لئے مہینوں محنت کی ضرورت ہے لیکن بس جمے رہنا شرط ہے۔ برداشت انسان کی شخصیت میں چار چاند لگادیتی ہے۔

لالچی ہونا

            یہ ایک ایسی خامی ہے جو انسان کو بلندی میں پہنچنے کے بعد واپس زمین پر لاکر پٹخ دیتی ہے۔ یاد رکھیں لوگ انسان کی لالچ کی کمزوری کی وجہ سے بہت فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کیونکہ لالچی انسان ایک عام انسان کی نسبت بہت جلد دھوکے میں آجاتا ہے۔ کیونکہ اس کو فائدہ بہت بڑھا چڑھاکر پیش کیا جاتا ہے تو وہ وہیں ڈھیر ہوجاتا ہے۔ اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفلوج ہوجاتی ہے۔ اس کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

غصہ

             جناب یہ ایک بہت خطرناک عادت ہے جو آج بہت زیادہ عام ہے اور لوگوں میں بڑھتی جارہی ہے۔ یہ آپ کے مستقبل کو بکری بناکر کھاجائیگا بقول واصف علی واصف۔ آپ کبھی جیل جائیں تو آپ کو پتہ چلیگا کہ زیادہ تر قیدی جو قتل یا کسی بھی وجہ سے اندر ہیں ان کے پیچھے ایک بڑی وجہ غصہ ہے۔ 

            کسی نے گالی کے کسی کو قتل کردیا کسی نے بہن غیرت کی وجہ سے قتل کردیا۔ اب بندہ اس شخص سے پوچھے کے بھائی تو نے غیرت کی وجہ سے قتل تو کردیا لیکن اب تیرے سے ملنے تیری ماں اور بہن جیل آتی ہیں۔ اب انکو کیا کیا جھیلنا پڑتا ہے؟ یہ زیادہ برا یا اس ٹائم تو صبر سے کام لیتا وہ سہی تھا؟  تو یہ آپ کا مستقبل کھاجائیگا اور آپ کے پیچھے بہت سوں کو پریشان کردیگا۔ اس کو بھی اپنے اندر دبانا ضروری ہے۔ غصہ اعتدال سے استعمال کرنا آنا چاہئے نا کہ آپ آپے سے باہر ہوجائیں۔

ذہن کا صاف نہ ہونا

             جناب اچھے سے اچھا انسان جو اپنی خوبیوں میں اپنی مثال آپ ہے لیکن ذہن میں ٹھرک ہے تو سب غارت ہوجاتا ہے۔ اس بیماری میں بھی اس اس فرد کو مبتلا دیکھا گیا ہے کہ آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ بھی ایسا کرسکتا ہے؟ یہ بھی ایک عجیب بےغیرت سی بیماری یا عادت ہے جو آپ کی شخصیت کو ماند کردیتی ہے۔ یہ بھی آسانی سے نہیں جاتی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اگر شادی نہیں کی تو پہلی فرصت میں وہ کرلیں۔یہ سب سے اچھا طریقہ ہے ورنہ سب عارضی طور پر ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن پھر دماغ اس طرف لیجاتا ہے۔ تو اس کا حل سوائے شادی کے اور کچھ نہیں۔اور شادی شدہ ہیں تو بھائی پھر دعا ہی کریں۔

وہ عادتیں جو آپ کو اچھا بنادینگی

کامیاب تو ہوجاتے ہیں پر خوشی؟

ماں بچے کو کیسے بہتر بنائے

مستقل مزاجی کا فقدان

            مستقل مزاجی ایک بہت قیمتی خوبی ہے جس کے اندر نہیں ہے وہ اچھے سے اچھے کاروبار اور نوکری کو برباد کرکے چھوڑدیتا ہے۔ کیونکہ اس کی متلون مزاجی ایک جگہ ٹک کر کام کرنے نہیں دیتی۔ جناب  اس کو لازم پکڑیں کیونکہ اتنی کامیابی لوگوں کو عقل سے نہیں ملی جتنی محنت اور مستقل مزاجی سے ملی ہے۔ اس کی کمی آپ کا ماسوائے ٹائم ضایع کریگی کبھی ایک طرف لگنے کا کہے گی۔ کبھی دوسری طرف آپ کا دماغ جائیگا۔ 

دوستو یہ وہ ذات کے کچھ پلر ہیں جن پر آپ کی شخصیت اور ترقی کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔ اور ویسے بھی اگر کچھ اور نہ بھی سوچا جائے تو ویسے بھی یہ خامیاں انسان کے اندر نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ ہمارے دین اسلام کی تعلیمات بھی ہیں۔ اگر صرف نماز کو ہی آپ لازم پکڑیں تو دین کا ایک اہم حکم بھی پورا ہورہا ہے اور مستقل مزاجی پر بھی آپ مضبوط ہورہے ہوتے ہیں۔

 

 

             

فری بلاگ یا ویب بنانا اور کمانا؟ making free blog aur kamana

فری بلاگ یا ویب بنانا اور کمانا؟ making free blog aur kamana

             میرے دوستو کیسے ہو آپ سب یارو آج بھی بلاگ سے متعلق ہی پر لکھنے کا دل ہوا تو سوچا فری طریقہ پر لکھنا چاہئے۔ اس میں ایک فائدہ یہ ہے کہ جو بھائی بلاگنگ میں آنا اور کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ یا پارٹ ٹائم یا شوق میں بنانا اور لکھنا چاہتے ہیں تو ان سب کو پہلے فری والے بلاگ میں اپنا کام کرنا چاہئے۔ فری میں بلاگ بنانا آسان ہے۔

             میں فری بلاگ یا سائٹ پر زور کیوں دےرہا ہوں؟ دیکھو یار ایک تو آپ نئے ہیں ابھی آپ کو بہت کچھ سمجھنا ہے اور تجربے کرنے ہیں۔ بار بار ایک چیز کو لکھنا ہے پھر لگیگا کے یہ ٹھیک نہیں تو اس کو ہٹانا ہے۔ اسی طرح بلاگ بنانے میں بھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ اب آپ کہیں سے بلاگ یا ویب سائٹ خریدتے ہیں تو اس کو لینے کے بعد وہ آپکے پاس عام طور پر ایک سال تک ہوتی ہے۔ پھر اس کو رینیو  یعنی پھر سے پیسے دینے ہوتے ہیں اگلے سال تک کیلئے تو ابھی سے پیسے دیکر ویب یا بلاگ لینا یا بنانا بناسب نہیں ہے۔

فری بلاگ کہاں پر بنائیں

             اب اچھا بلاگ جو اردو کو جمیل فونٹ کے ساتھ سپورٹ کرے وہ ورڈ پریس میں ہی بنتا ہے۔ اس کے بارے میں آپ میرا   یہ آرٹیکل پڑھ سکتے ہیں یہاں کلک کرکے۔ اس میں میں نے ورڈ پریس بلاگ کے بارے میں بتایا ہے۔  اب فری بلاگ کی بہت سی سائٹس ہیں جو فری بلاگ یا سائٹ بنانے کی آفر کرتی ہیں۔ ان میں ایک   https://www.wix.com/  اور  دوسری گوگل کی اپنی   https://www.blogger.com ہے۔ یہاں آپ کسی میں بھی فری بلاگ بناسکتے ہیں ان لنک پر کلک کرکے لیکن میں نے جب فری سائٹ بنائی تو میں نے گوگل کی بلاگر ڈاٹ کام پر بنائی تھی اس میں بنانا اور سمجھنا آسان ہے۔ آپ کو بھی میرا یہی مشورہ ہے کہ بلاگر پر بلاگ بنائیں باقی جو آپ کو ٹھیک لگے۔

              اب یہاں پر آکر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کرلیں اور ہدایات کو فالو کرکے بلاگ بنانے کیلئے تیار ہوجائیں۔ اب اس پر کام کریں اور اس کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے یوٹیوب وڈیوز سے مدد لیں۔ کیونکہ اس آرٹیکل میں وہ سب بتانا تھوڑا مشکل ہے اور آرٹیکل بھی بہت لمبا ہوجائیگا۔

            لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں کہ اگر اس کے ذریعے آپ گوگل ایڈسینس کی اپروول لینے کا سوچ رہے ہیں اردو سائٹ کیلئے تو اس ایسا کرکے اپنا ٹائم برباد نہ کریں۔ کیونکہ یہاں پر آپ کو ایڈسینس کی اپروول نہیں ملےگی ۔ اب اگر آپ کو ایڈسینس کے بارے میں اور اسکی اپروول کے بارے میں جاننا ہے تو   میرا یہ آرٹیکل پڑھ لیں یہ ایڈسینس کے بارے میں ہے۔ 

             میں انشأ اللہ اس پر یوٹیوب پر ایک سیریز بھی بناؤنگا جہاں مکمل طور پر ہر چیز کو کور کیا گیا ہوگا۔ کہ آپ ایک مکمل بلاگ بلاگر ڈاٹ کام پر کیسے بنا سکتے ہیں۔

          اب یہاں جتنے تجربے کرنے ہوں کریں کیونکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب آپ سوچتے ہیں کہ آپ کسی ٹاپک پر لکھ سکتے ہیں۔ پھر جب کچھ آرٹیکل لکھ لیتے ہیں تو پھر مزید اس ٹاپک پر لکھنے کے آئیڈئیے نہیں ہوتے اور آپ اٹک جاتے ہیں۔ ایسے بھی بہت سے لوگ آکر چلے گئے۔ اس لئے اگر آپ واقعی کسی ٹاپک پر لکھنا چاہتے ہیں تو اس میں لازمی اپنی نالج بڑھانی ہوگی۔

            معلومات بڑھانا اس لئے بھی ضروری ہے کہ پھر آپ ایک اچھا اور معیاری آرٹیکل لکھ سکتے ہیں۔ جو زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوگا۔ اور واقعی میں لوگوں کیلئے فائدے مند ہوگا ۔ اگر ایسا نہیں کرتے آپ تو لوگ آپ کے بلاگ پر ایک دو دفعہ ہی آئینگے اور کچھ خاص نہیں ملا تو آنا بند کردینگے اور آپ کے وزیٹر ہی آپ کا سرمایہ ہیں انٹرنیٹ پر ان کے بغیر آپ کیسے کمائینگے؟ خیر بلاگ میں آنا ہے تو ضرور آئیں اس میں بہت پیسہ ہے اور پھر لوگوں کی خدمت بھی ہوجاتی ہے۔

وہ عادتیں جو آپ کو لوگوں میں اچھا بنادینگی effective habits in urdu

وہ عادتیں جو آپ کو لوگوں میں اچھا بنادینگی effective habits in urdu

            یہ عادتیں آپ کو پراثربنادینگی۔یہ عادتیں ان افراد میں دیکھی گئی ہیں جو کامیاب ہوا ہے۔ اور جو کامیاب ہونا چاہتا ہے اس کو بھی یہ عادتیں اپنانی چاہئیں اس لئے نہیں کہ آپ صرف کامیاب ہوں۔ بلکہ اس لئے بھی کہ آپ اچھے انسان اور معاشرے کے اچھے شہری کہلائیں۔

فعال رہیں   active person

             دیکھو یار اس دنیا میں آپ کو دو طرح کے لوگ ملینگے۔ ایک وہ جو منفی  ردعمل والے ہوتے ہیں۔ دوسرے جو مثبت اور فعال ہوتے ہیں۔ اب جو منفی ردعمل والے ہوتے ہیں وہ اپنی ناکامی کسی نا کسی طرح دوسروں پر ڈال دیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی نا خوش رہتے ہیں۔ مثلا اگر وہ امتحان میں فیل ہوجائیں تو ان کا کہنا کچھ اس طرح سے ہوگا۔ لائٹ نہیں تھی گھر میں میرا الگ کمرہ نہیں تھا۔ یا امی نے مجھ سے گھر کے کام کاج کروائیں ہیں۔ وغیرہ

             اس کے مقابلے میں مثبت سوچ والے اپنی ذمہ داری خود پر ہی رکھتے ہیں۔ وہ اگر کسی کام میں ناکام ہوجاتے ہیں تو یہ نہیں کہتے کہ میں اس وجہ سے ناکام ہوا۔ بلکہ یہ سوچتے ہیں کہ میں نے کہاں غلطی کی ہے جو مجھے سدھارنا چاہئے۔ وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو سدھارنے میں لگے رہتے ہیں۔ اور میرا مقصد آپ کو ان ہی جیسا بنانا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ کبھی نہ کبھی کامیاب ضرور ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرح کے لوگ کامیابی کو بس سوچ سکتے ہیں۔

کام کو اس کے حساب سے مینیج کرنا

             آپ کو اپنے ذہن کو ایسے ترتیب دینا ہے کہ وہ کام کو انکے سہی وقت پر کرنے کے حساب سے فعال رہے۔ مثلا کون سا کام  سب سے پہلے کرنے کا ہے کون سا ایک دو دن کے اندر اور کون سے کام کو لمبے عرصے کے بعد بھی کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ یہ چیز سیکھ لیتے ہیں تو آپ کو ٹائم مینیج کرنے میں بہت آسانی ہوجاتی ہے۔ پھر آپ کم وقت میں زیادہ کام کرسکتے ہیں۔ان کاموں کو ایک چارٹ سے سمجھ لیتے ہیں۔

ضروری اور اہم

یہ وہ کام ہیں جو اہم بھی ہیں اور ضروری بھی ہیں۔ جن کو نہ کرنے سے آپ کو معاشی یا گھریلو نقصان ہوسکتا ہے۔

غیر   ضروری

یہ وہ کام ہیں جو کرنے ہیں لیکن آپ ان کو کسی وقت میں کرسکتے ہو۔ جیسے گھر والوں کے ساتھ کہیں باہر جانا یا شاپنگ کرنا وغیرہ

غیر اہم  لیکن ضروری

یہ وہ کام ہیں جو اہم نہیں ہیں لیکن پھر بھی آپ ان کو وقت پر کرتے ہو جیسے ڈرامہ دیکھنا جو اپنے ٹائم پر آتا ہے وغیرہ

غیر اہم غیر ضروری

یہ وہ کام ہیں جو صرف وقت کی بربادی ہیں جیسے جیس بک پر گھنٹوں وقت گزارنا یا گھنٹوں ٹی وی دیکھنا۔

              ان کاموں میں سے پہلے دو کاموں کو وقت دیں اور آکری دو طرح کے کاموں کو بہت ہی کم وقت دیں یا نہ دیں۔ کیونکہ یہ آپ کو کامیابی سے دور اور وقت کو برباد کرتے ہیں۔

کامیاب تو ہوجاتے ہیں لیکن خوشی؟

اپنی رائے کی اہمیت

جیت کا سوچو

             دیکھو یار ہار جیت صرف کھیلوں میں سوچو لیکن اصلی زندگی میں کسی کی ہار نہیں بلکہ بس اپنی جیت سوچو اور ہوسکے تو دوسروں کی بھی کیونکہ وہ بھی اپنے گھر والوں کیلئے محنت کررہا ہے آپکی طرح تو اگر آپ اس کی ہار اور اپنی جیت سوچو گے تو  کچھ خود غرض اور منفی ہوجاؤگے۔ یہ اچھی چیز نہیں ہے کیونکہ اصلی زندگی میں کسی کی ہار نہیں بلکہ سب کی جیت ہے لیکن محنت شرط ہے۔

پہلے سامنے والے کو سمجھو پھر اپنی سمجھاؤ

            یہاں چاہے کاروباری مسٔلہ ہو یا گھر کا مسٔلہ ہو ہر کوئی بس اپنی سنانا چاہتا ہے۔ اپنے آپ کو بلکل درست سمجھتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ کامیاب لوگوں نے یہ عادت اپنائی ہوتی ہے کہ پہلے وہ سامنے والے کو بولنے کا موقع دیتے ہیں۔ ان کی سمجھنے کے بعد اپنی سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

             گھروں میں بھی اکثر اسی وجہ سے بات بگڑتی ہے کہ نہ وہ آپ کی اور نہ آپ ان کی سننے کو تیار ہوتے ہیں۔ اگر آپ خاموش ہوکر پہلے سامنے والے کی سن لیں تو ایک تو آپ بڑے بن جاتے ہیں اور پھر اپنی بات کو زیادہ اچھے سے سمجھا پاتے ہیں۔ اور دوسرا بھی اپنی بات کہہ کر تھوڑا ٹھنڈا پڑ چکا ہوتا ہے اور آپ کی بات بھی سن لیتا ہے۔

اتحاد بناکر رکھنا

             کامیاب لوگ اتحاد بناکر رکھتے ہیں وہ کبھی اپنے آپ کو اکیلا نہیں کرتے یا جماعت سے علیحدہ نہیں ہوتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اتحاد میں برکت ہے اور اس سے بہت سے کام نکلتے ہیں۔ ویسے بھی آپ نے وہ کہاوت سنی ہوگی کہ ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں۔