اسکن وہائیٹننگ ٹپس لڑکوں کیلئے

اسکن وہائیٹننگ ٹپس لڑکوں کیلئے

پہلا ماسک

  • پانچ سے سات بادام
  • ایک چمچہ بیسن
  • ایک بڑا چمچ دودھ
  • پانچ سے سات قطرے لیموں کے

بادام رات کو بھگودیں اور صبح انکا چھلکا اتاردیں۔پھر ان کو باریک گرینڈ کریں۔ یہاں تک کے یہ پیسٹ بن جائے۔ 

almonds-food-57042
almonds-food-57042

تخملنگا کے بارے میں

ٓآسان فئر نیس ماسک

اب اس کو ایک پیالے میں نکال کر اس میں بیسن شامل کریں۔ اور ساتھ دودھ شامل کریں پھر لیموں بھی شامل کردیں۔

اب چہرا دھوکر اکو اپلائی کریں چہرے اور گردن پر پھرپندرہ منٹ بعد نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔پھر منہ دھولیں۔ اس کو روز استعمال کریں تین سے چار دن میں نتائج ملنا شروع ہوجائینگے۔ چکنی جلد والے اس کو استعمال نہ کریں۔ 

آسان اسکن فئرنیس فیس ماسک

آسان اسکن فئرنیس فیس ماسک

              کیا آپ اپنی اسکن کو glow کرنے اور فیئر کرنا چاہتی ہیں تو یہ  ماسک آزماکر دیکھیں۔ اس میں ضروری ہے کہ اس کو کچھ عرصے مستقل مزاجی سے کیا جائے۔ 

پہلا ماسک ایلویراalowvera

  • فریش ایلوویرا کا پتہ
  • ایک لیموں کا رس
  • ایک چمچہ عرق گلاب
  • ایک چٹکی ہلدی

پہلے ایلوویرا کو چھیل کر اس میں سے جیل نکال لیں ۔ پھر اس میں لیموں کا رس ڈال لیں۔ اس کے بعد عرق گلاب اور ہلدی ڈال کر مکس کرلیں۔آپکا ماسک تیار ہے۔

چہرے پر لگانے سے پہلے اچھی طرح چہرہ دھولیں۔ پھر اسکا چہرے پر لیپ کریں خشک ہونے پر دھولیں۔ کسی بھی ماسک کے استعمال کے بعد کلینزر سے چہرہ دھونا اچھا رہتا ہے۔ پھر بعد میں کوئی بھی موئسچرائزر کریم کا استعمال کریں۔ 

تخملنگا کے بارے میں

گلابی گلابی لپس

دہی  کا ماسک

  • دہی ایک چمچ
  • ایک چمچ زیتون کا تیل
  • ایک چٹکی ہلدی

ان سب کو مکس کرکے اسی طرح استعمال کریں جیسا پہلے ماسک میں بتایا گیا ہے۔ اور استعمال کے بعد کلینزر اور موئسچرائزر کریم کا استعمال یقینی بنائیں۔اس کو آپ ہاتھوں اور گردن پر بھی استعمال کریں کوئی حرج نہیں۔

انڈیا منالی میں گھومنے کی جگہیں

انڈیا کلومنالی میں گھومنے کی جگہیں

ون ویہار

            یہاں پر درخت بہت ہیں اور گھومنے کی ایک پرسکون جگہ ہے۔ یہاں ایک رواج یہ بھی ہے کہ اگر آپ کی نئی شادی ہوئی ہے تو آپ کو ایک بڑا خرگوش پکڑاکر تصویر کھینچی جائیگی۔

manali-
manali-

ہمالین قومی پارک

            یہ پارک ۱۹۸۴ میں بنایا گیا تھا۔ جو 754 کو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ پہاڑیوں سے گھرا ہوا پارک ہے۔ یہ منالی سے کافی دور ہے اسلئے اگر آپ یہاں آنا چاہتے ہیں تو پلاننگ کرلیں یہ بہتر ہوگا۔ 

منو مندر

           منالی مال روڈ سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہاں آکر آپ کو ایک الگ احساس ہوگا۔

جوگنی جھرنا یا آبشار

            یہ شہر کی بھیڑ بھاڑ سے دور ایک دلکش جگہ ہے۔ جہاں آپ ساری ٹیشن کو ایک طرف کرکے آبشار کا منفرد مزا لیسکتے ہیں۔ 

دہلی کا سفر کریں

پاکستانی پاسپورٹ پر بنا ویزا سفر؟

کلو [kullu]

            منالی کے ساتھ ویسے ہی کلو کا نام جڑا ہوا ہے یعنی کوئی تو اہمیت ہوگی اس جگہ کی وہ آپ کو دیکھ کر ہی پتہ چلیگا۔ یہ منالی سے چالیس کلو میٹر دور ایک خوبصورت گھاٹی ہے۔ 

مانی کرن

           منالی سے اسی کلو میٹردور مانی کرن ایک پوتر جگہ مانی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ  اپنے گرم پانی کے چشموں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ 

وشش ٹیمپل

            یہ بھی ایک اچھی جگہ ہے۔  لیکن یہاں خریداری کرنے میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ نئے لوگوں کو یہاں ٹھگنے کا بھی چکر ہے۔

سولانگ گھاٹی

             یہ منالی سے تیرہ کلو میٹر دور ہے۔ یہاں منالی کی گھومنے والی جگہوں میں سے زیادہ تفریح کا انتظام ہے۔ یہاں آپ مختلف کھیلوں کا مزا لےسکتے ہیں۔ 

روہتانگ پاس

          یہ منالی کی سب سے خوبصورت جگہ مانی جاتی ہے۔ جو سفید برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ یہاں جانے سے پہلے آپ کو اسپیشل پاس لینا ہوگا۔ اسکے علاوہ اور جگہیں بھی ہیں یہاں گھومنے کی جہاں آپ جاسکتے ہیں۔

تخملنگا یا [Basil seed] کے بارے میں

تخملنگا یا [Basil seed] کے بارے میں

basi
basi

             دوستو یہ کالے سیاہ بیج ہوتے ہیں۔ جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں اومیگا تھری وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ اومیگا تھری مچھلی میں بھی پایا جاتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ تقریبا ساٹھ گرام تخملنگا میں جو اومیگا تھری ہوتا  ہے وہ آدھا کلو مچھلی کے برابر ہوتا ہے۔ یہ اومیگا تھری دماغ کی نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔ اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ میں بھی معاون ہیں۔ یہ موٹاپا کم کرنے میں بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کی وزن کم کرنے کی صلاحیت آپ کو حیران کردیگی۔  اس میں منرل جیسے زنک، تانبااور پوٹاشیم وغیرہ بھی پائے جاتے ہیں۔ کیلشئم کی اچھی مقدار ان میں ہوتی ہے۔

           اس کے علاوہ زنک آپکے بال اور دانت کیلئے بہت اہم ہے۔اس میں پروٹین کی بھی ایک اچھی مقدار ہوتی ہے۔پروٹین آپ کے ٹشوز کی نشوونما کیلئے ضروری ہے۔ بلڈ پریشر کے کنٹرول کیلئے ایک اچھا ٹانک ہے۔ 

گلابی گلابی لپس کیسے؟

نرم و ملائم ہاتھ اف

موٹاپا کم  کریں

             اس کو گرم چیز کے ساتھ استعمال نہ کریں اسکی غذائیت کم ہوجاتی ہے۔ اس کو آپ پانی یا دودھ کے ساتھ لیں۔ ایک دن میں ایک چمچا بہت ہے آپ رات کو بھگودیں ایک چمچا  تھوڑے سے پانی میں پھر صبح کو ایک گلاس سادہ پانی میں یہ گھول دیں۔ پھر اس میں ایک چمچا شہد ڈالیں اور ایک چمچا ہی اسپغول ڈالیں ۔ اچھی طرح مکس کرکے آپ اس کو پی لیں۔ دس سے پندرہ دن بعد آپ کو فرق نظر آئیگا۔ ہوسکے تو پہلے وزن نوٹ کرلیں پھر بعد میں دوبارہ وزن نوٹ کریں اور دیکھیں کے کیا فرق آیا ہے۔

بالوں کیلئے

ایک پاؤ دہی اور ایک چمچا تخملنگا اور ایک چمچا شہد ڈالیں اور مکس کرلیں۔ اور پندرہ سے بیس منٹ تک رکھدیں پھر لگائیں اور تقریبا ایک مہینہ استعمال کریں اور رزلٹ دیکھیں۔

 

             

بلاگنگ کیا ہے کیا اس سے لاکھوں کمائے جاتے ہیں؟

بلاگنگ کیا ہے کیا اس سے لاکھوں کمائے جاتے ہیں؟   blogging kya hai

              یارو آپ لوگ نیٹ استعمال کرتے ہیں اور آپ کو اپنی کوئی معلومات لینے کیلئے کسی ویب سائٹ پر جانا بھی ہوتا ہوگا؟ اب وہاں جو بھی مضمون یا آرٹیکل آپ کو ملتا ہے جس کو پڑھ کر آپ اپنی وہ معلومات لے لیتے ہیں جو آپ کو چاہئے ہوتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ آرٹیکل کس نے اور کیوں ڈالا؟ اس لئے کہ اس کو پیسے کمانے ہیں۔ جی ہاں وہ اپنا ٹائم فری میں آپ کیلئے آرٹیکل لکھنے میں کیوں ضایع کریگا ایسا کرکے اصل میں وہ پیسے کمارہا ہے۔ اس کام کو بلاگنگ کہتے ہیں جوآج  کل بہت لوگ کررہے ہیں۔ اب بلاگنگ کیا ہے؟ اور اس سے لوگ لاکھوں کیسے کمارہے ہیں اس پر بات کرلیتے ہیں۔

blogging image
blogging image

             یار اصل میں آپ اپنی کچھ معلومات یا کام جس میں آپ ماہر ہو وہ ویب سائٹ پر لوگوں کے فائدے کیلئے شایع کرتے ہو۔ جیسے مثال کے طور پر مجھے صحت سے متعلق کچھ معلوم کرنا ہے تو میں نیٹ پر تلاش کرونگا کہ بھائی مجھے ایسی معلومات چاہئیں جس میں غذا کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ یا ایسی معلومات جس میں آنکھوں کی حفاظت سے متعلق بات کی گئی ہو تو گوگل میرے سامنے ایسی ویب سائٹ لاکر رکھ دیگا ۔ اب میں نے اپنی معلومات تو لیلی ہیں۔ جس نے وہ آرٹیکل وہاں ڈالا اس کو کیا فائدہ ہوا؟ اس کو وہاں اشتہار چلنے کا فائدہ ہوا جو میں نے وہاں آرٹیکل پڑھتے ہوئے دیکھے تھے۔

گوگل کے اشتہار

            دیکھو کوئی بھی کام بغیر فائدے کیلئے کوئی بھی نہیں کرتا یہاں بھی یہی بات ہے۔ اس سائٹ پر اس شخص نے گوگل ایڈسینس کے اشتہار لگارکھے تھے اب جو بھی اس کی ویب سائٹ پر آرٹیکل پڑھنے جائیگا تو اشتہار بھی دیکھیگا اور گوگل اس اشتہار کے بدلے کچھ روپے اس شخص کو دیگا جس کی وہ ویب سائٹ ہے۔اسی طریقے سے لوگ لاکھوں کمارہے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے اس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔

            اب یہ گوگل ایڈسینس کیا ہے کیسے پیسے دیتا اور کیسے کام کرتا ہے اس کے بارے میں آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ اب آپ بھی اس طرح آن لائن اپنی سائٹ بناکر ارننگ کرسکتے ہیں۔ آپ کو جو بھی آتا ہے مثلا کپڑوں کے بارے میں یا بائیک کے بارے میں موبائل کے بارے میں یا باڈی بلڈنگ کے بارے میں جو بھی آپ جانتے ہیں اور ایسا کچھ لکھ سکتے ہیں جس سے لوگوں کا فائدہ ہو تو آپ ضرور لوگوں سے شئر کریں۔ 

اردو کی بڑی بڑی سائٹس

             دیکھو یار پہلے صرف انگلش زبان پر ہی گوگل اپنے اشتہار لگانے کی اجازت دیتا تھا۔ لیکن اب گوگل بہت ساری دیگر زبانوں والی سائٹس پر بھی اپنے اشتہار لگانے کی اپروول دیرہا ہے۔ جس میں اردو اور ہندی بھی شامل ہیں۔ آپنے اردو کی بڑی بڑی سائٹس دیکھی ہونگی جن پر گوگل کے اشتہار لگے ہیں اور وہ لاکھوں کمارہے ہیں۔ ایک مثال میری سائٹ کی بھی ہے اس پر بھی دیکھیں درمیان،اوپر اور نیچے یا سائیڈ پر گوگل کے اشتہار چل رہے ہیں۔ اس کے مجھے ایک حساب سے ریوینیو ملیگا جو میں اپنے اکاؤنٹ پر گوگل سے منگا سکتا ہوں۔

            اب بات آتی ہے ویب سائٹس کی تو جناب اگر آپ انگریزی جانتے ہیں تو انگریزی میں سائٹ بناسکتے ہیں۔ اگر نہیں جانتے تو اردو میں بھی سائٹ بناسکتے ہیں۔ یہاں ایک بات ضرور کہونگا کہ دیکھو یار پوری دنیا میں انگلش چھائی ہوئی ہے اور لاکھوں اربوں انگلش سائٹس ہیں۔ لیکن ان کے مقابلے میں اور زبانوں میں ویب سائٹس کی تعداد بہت کم ہے۔ اس میں اردو بھی آتی ہے۔ وہاں کامیابی کے چانس زیادہ ہوتے ہیں جہاں مقابلے بازی کم ہو۔ تو یہاں اردو سائٹس پر مقابلہ بہت ہی کم ہے۔ 

انگلش سائٹس بمقابلہ اردو سائٹس

             یار میرا آرٹیکل بس اردو زبان والوں کیلئے ہے۔ میں صرف پاکستان کو فوکس کرکے بات کرونگا۔ کیونکہ انگلش میں آپ کو ہر جگہ اور پر موضوع پر سائٹس مل جائیگی۔ پھر ہمارے پاکستان میں اردو زبان میں معلومات بہت کم ہیں اب وہ لوگ کیا کریں جو انگلش نہیں جانتے؟ تو میں صرف پاکستان کے لوگوں کو معلومات دینے کے حوالے سے ہی بات کرونگا۔ اور آپ کو بھی یہی کہونگا کہ ایک تو اردو میں مقابلہ کم ہے دوسرے یہاں کے لوگوں کو بھی آسانی سے معلومات دستیاب ہوگی۔

             اس لئے اگر آپ کا کسی بھی موضوع پر بلاگ بنانے کا ارادہ ہے اور آپ انگلش جانتے بھی تو بھی اردو میں ویب سائٹ بنائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو بھی اچھی اور معیاری معلومات اردو میں مل سکیں اور وہ بھی نیٹ سے کچھ سیکھ سکیں۔ 

             امید ہے دوستو یہاں تک بات سمجھ آگئی ہوگی اب اگلے مضمون میں اس سے آگے کی بات کرینگے۔ کے کیسے ویب سائٹ بنانی ہے کہاں پر بنانی ہے اور کیا کیا چیزیں ضروری ہیں۔ اور آپ کا اس پر کتنا خرچہ ہوجائیگا۔ فری میں یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ اب گوگل کے قوانین سخت ہوگئے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کو کہیں سے کسی نے یہ بتایا ہے کہ گوگل ایڈسینس کی اپروول فری میں ملجاتی ہے۔ وہ بھی اردو سائٹ کیلئے تو یہ غلط ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ آپ کو ایک پراپر ویب سائٹ بنانی ہوگی جو میں آپ کو بتادونگا۔

پاکستان میں امپورٹ ایکسپورٹ کا لائسینس

دیگر ذرائع

            اب جب آپ کا بلاگ تھوڑا مشہور ہوجاتا ہے تو آپ دیگر ذرائع سے بھی مزید پیسے کماسکتے ہیں۔ جیسے affiliate marketing  اور کچھ کمپنیز جب دیکھتی ہیں کہ آپ کی سائٹ پر زیادہ وزیٹرز آرہے ہیں تو وہ اپنی روڈکٹ کا اشتہاریا اس کے بارے میں ایک معلوماتی آرٹیکل آپکی ویب سائٹ پر ڈالنے کا کہتی ہے اور اس کیلئے آپ کو ایک اچھی رقم دیتی ہے۔ 

             اس کے علاوہ آپ بلاگنگ کے ساتھ ساتھ اپنی کچھ چیزیں خود سے بھی بیچ سکتے ہیں۔ اس سے بھی اچھی خاصی کمائی ہوجاتی ہے۔ مطلب نیٹ پر بلاگنگ سے بہت اچھا پیسہ بنایا جاسکتا ہے۔ اور لوگ بنارہے ہیں اگر آپ کو دلچسپی ہے تو میرے اس پلیٹ فارم سے جڑے رہیں اور  email enter کرکے سبکرائب کرلیں اس طرح آپ کو میل کے ذریعے نئے آرٹیکل کا نوٹیفکیشن ملجائیگا۔ 

بس اس آرٹیکل میں اتنا ہی اب ملتے ہیں اگلے آرٹیکل میں تب تک کیلئے اجازت۔ والسلام

دس جگہ دہلی میں جہاں جانا آپ کو اچھا لگیگا

دس جگہ دہلی میں جہاں جانا آپ کو اچھا لگیگا

             دوستو گھومنا پھرنا کسے پسند نہیں ہوتا لیکن کہاں جانا ہے اس کی معلومات اگر ہوں تو گھومنے کا مزا اور ہوجاتا ہے ۔ اور ٹائم بھی بچ جاتا ہے۔ یہاں دہلی کے کچھ مقامات کا ذکر کرنے جارہا ہوں اگر آپ کا انڈیا جانا ہو تو ان مقامات پر ضرور جائیگا۔یہ دہلی کی دس بہترین جگہیں ہیں۔ 

لودی گارڈن

            یہ 90 ایکڑ پر پھیلا ایک پیارا سا باغ ہے یہاں صبح شام کی سیر کا الگ ہی مزہ ہے۔ خوبصورت مقامات دیکھنے کے شوقین کیلئے ایک بہترین جگہ ہے۔

نہرو پلیس

یہ ایک بہت بڑی  آئی ٹی مارکیٹ ہے۔ یہاں موبائل اور کمپیوٹر کی ہزاروں دکانیں ہیں۔ اگر ٹیکنالوجی سے کچھ واقفیت رکھتے ہیں یا کچھ معلومات چاہتے ہیں نئی چیزوں کے بارے میں تو یہ ایک آئیڈیل جگہ ہے۔ آپ کے علم کی پیاس بجھانے کی۔ 

یہاں کلک کرکے آپ ہوٹل وغیرہ کی معلومات کرسکتے ہیں۔ 

ہمایوں کا مقبرہ

           یہ مقبرہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے یہاں لال پتھر کو بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

لال قلعہ

          یہ قلعہ شاہ جہاں نے بنوایا تھا یہی وہ جگہ ہے جہاں ہر پندرہ اگست کو وہاں کے وزیراعظم ایک تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس مقبرے میں کئی جگہوں پر ہیرے جواہرات جڑے تھے۔ جو انگریزوں نے لوٹ لئے ہیں۔ 

قطب مینار

qutub-minar-2155776_640
qutub-minar-2155776_640

          دہلی میں واقع اس مینار کی اونچائی تہتر میٹر ہے۔ جو لال پتھر اور سنگ مرمر سے بنائی گئی ہے۔ اور یہ پانچ منزلہ ہے۔ 

چاندنی چوک

          چاندنی چوک بھی دہلی کی ایک مشہور جگہ ہے جو وہاں جانے والے کو ضرور دیکھنی چاہئے۔ یہ ایک بہت پرانا بازار بھی ہے۔ یہ لال قلعہ کے اردگرد ہے۔ یہاں تھوک پر کام ہوتا ہے اسلئے یہاں بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔ 

انڈیا گیٹ

india-gate-3526277_640
india-gate-3526277_640

          یہ انڈیا کیلئے ایک یادگار جگہ ہے جہاں ہر سال چھبیس جنوری کو ایک پریڈ گزرتی ہے۔ یہاں کے آس پاس کافی پارک موجود ہیں جہاں کافی لوگ آتے ہیں۔ یہ بھی اچھی جگہ ہے وقت گزارنے کی۔  

گرد والا بنگلہ صاحب

        اس  میں ایک پانی کا حوض یا کچھ ہے جسے بہت پاک مانا جاتا ہے۔

اکشر دھام مندر

        دہلی آنے والا تقریبا ہر شخص اس مندر میں ضرور جاتا ہے۔ 

کنوٹ پلیس مارکیٹ

        یہ جگہ دہلی میں دوستوں کے ملنے کی سب سے بہترین جگہ مانی جاتی ہے۔ یہاں کافی مہنگے شوروم ہیں۔ یہ آس پاس بھی کافی پلیسز ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

گلابی گلابی لپس

گلابی گلابی لپس

کیا آپ اپنے لپس کو گلابی دیکھنا چاہتی ہیں؟ تو سہی جگہ آئی ہیں آپ لیکن اس سے پہلے آپ کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ لپس ڈارک اور خشک کیوں ہوجاتے ہیں۔ ان میں دو بڑی اور اہم وجہ دھوپ سے نہ بچنا اور پانی کا کم استعمال ہے اب چاہے وہ پینے سے ہو یا منہ دھونے سے آپ کو پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے۔ تو ٹپس کی طرف بڑھتے ہیں۔

نرم ملائم ہاتھ

lips
lips

آپ کو چاہئے

  • نمک
  • بالائی

ایک پیالی میں لیں آدھا چمچا نمک۔ 

ایک چمچہ بالائی  اس میں ڈالیں۔

             اب اس کو مکس کرنے کے بعد آپ کو اپنے لپس پر اپلائی کرنا ہے اور پانچ منٹ لگاکر چھوڑدینا ہے۔

فائدہ

            نمک ایک اچھا ڈیپ کلینر ہے۔

           جبکہ بالائی ایک قدرتی موئسچرائزر ہوتا ہے۔ اور لپس کو انکی قدرتی رنگت دیتا ہے۔

حاصل کریں نرم و ملائم ہاتھ

حاصل کریں نرم و ملائم ہاتھ

تو دیکھتے ہیں کہ ہاتھوں کو نرم و ملائم بنانے کی کیا ٹپ ہے اور اس میں کیا کیا چیزیں اپلائی ہوتی ہیں۔ پہلے تو ایک باؤل لیلیں اور اس میں نیم گرم پانی ڈالیں پھر اس میں لیموں کا رس ڈالیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ گرم پانی آپکے ہاتھ نرم کرنے اور لیموں میل وغیرہ صاف کرنے میں مددگار ہوگا۔ اگر ہاتھ میں کٹ وغیرہ لگا ہے تو فی الحال لیموں نہ لگائیں۔

اب یہ اپلائی کریں فائدہ

lemon-3225459_640
lemon-3225459_640
  • سرسوں کا تیل
  • دودھ کی بالائی
  • لیموں

  خالی پیالے میں ایک چمچا لیموں کا رس لیں۔ 

ایک چمچا دودھ کی بالائی لیں۔

ایک چمچا سرسوں کا تیل بھی لیں۔

             ان سب چیزوں کو مکس کرلیں اور ہاتھوں پر لگائیں۔  کم از کم بیس منٹ جب ضرورت محسوس ہو۔

فائدہ

لیموں آپکی اسکن کو کالا ہونے سے بچائیگا۔

        بالائی آپکے ہاتھوں اور پیروں کی خشکی اور جلد کے پھٹنے کو ٹھیک کریگی اور نرم بنائیگی۔

        سرسوں کا تیل انفیکشن سے بچاؤ میںمعاون ہے۔ اس میں وٹامن اے،بی، وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ جو جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ 

امید ہے آپ کو ہماری یہ ٹپ اچھی لگی ہوگی کمنٹ میں بتائیں اور کچھ پوچھنا ہے تو اس پر بھی کمنٹ کریں۔

پاکستانی پاسپورٹ پر بنا ویزا سفر کریں

پاکستانی پاسپورٹ پر بنا ویزا سفر کریں

             دوستو پاکستانی پاسپورٹ بد قسمتی سے ایک کمزور پاسپورٹ جانا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی آپ پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزا تقریبا چالیس ممالک پر سفر کرسکتے ہیں ۔ جن میں کچھ میں تو ویزا کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔ کچھ ممالک پر ائرپورٹ پر ویزا لینا ہوتا ہے۔ یہ اپڈیٹ ابھی 2018 کیلئے ہے اس میں تبدیلی آتی رہتی ہے اسلئے آپ کو جب بھی نکلنا ہو تو لازمی اپڈیٹ نیٹ سے لیلیں تاکہ آگے کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

             اگر آپکا ارادہ بن گیا ہے تو یہ دیکھ لیں کہ آپنے وہاں کے ہوٹل وغیرہ کی معلومات لیلی ہیں؟ تاکہ آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو اور ایک دوسری اہم بات یہ کہ آپکا پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کی ایکسپائیری ڈیٹ رکھتا ہو یہ ضروری ہے۔ اور رقم کی جو کم از کم لمٹ بتائی جاتی ہے وہ پچاس ڈالر بتائی جاتی ہے کہ کم از کم اتنی رقم آپکے پاس موجود ہو خیر اتنی بلکہ اس سے زیادہ ہی رقم بندہ جیب میں رکھ کر نکلتا ہے۔

ہوشیار رہیں

             اب یہاں آپ کو ٹریول ایجنٹ سے تھوڑا ہوشیار رہنا ہے جو آپ کو ان ممالک پر بھی اچھے خاصے پیسے بتاتے ہیں۔ پہلی بات آپ صرف نیٹ سے معلومات لیکر بھی جاسکتے ہیں لیکن پھر بھی آپ کسی ایجنٹ کے ذریعے سے جارہے ہیں تو اس کو باور کرادیں کے میں جہاں جارہا ہوں اس کا ویزا وغیرہ جانتا ہوں تاکہ وہ بھی آپ کے ساتھ رعایت کرے۔ 

کچھ ممالک کا تعارف 

انٹگا    Antigua and Barbuda

antigua-1148574_640

            یہ چھوٹا سا ملک ویسٹ انڈیز میں ہے۔وہاں اصل میں چھوٹے چھوٹے  جزیرے ہیں جو ملک ہیں ۔ کافی خوبصورت اسکے سمندری کنارے ہیں۔ امریکہ یا میکسیکو یا دبئی وغیرہ سےآپ کو اسکی فلائٹ آسانی سے مل سکتی ہے۔ یہاں کوئی ویزا کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ 

آذربائیجان   

azerbaijan

             یہاں جانے کیلئے آپ کو ای ویزا یعنی نیٹ پر آپ ویب پر جائینگے اور اپنی ڈیٹیل  submit کرینگے اور ایک معمولی پے منٹ کرینگے تو آپ کو آن لائن ویزا دیدیا جائیگا جو آپ پرنٹ کرے ساتھ لیجاسکتے ہیں۔   یہاں کلک کرکے آپ آذربائیجان کی سائٹ پر جاسکتے ہیں۔  یہ یورپ اور ترکی ساتھ واقع ہے۔ 

بحرین 

bahrain-1

            بحرین کا ای ویزا صرف چودہ دن کیلئے ملتا ہے اگر آپ جانا چاہتے ہیں تو آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس کے اپلائی کا  لنک یہاں ہے ۔  یہ بھی ایک چھوٹا ملک ہے ۔ 

             یہ کچھ ممالک تھے اگر آپ کو اور ممالک کی تفصیل چاہئے تو نیٹ پر مل سکتی ہے یا پھر میں بھی لنک دیدونگا یا آپ چاہتے ہیں کے میں ان پر بھی ایک مضمون لکھدوں تو کمنٹ پر بتاسکتے ہیں۔ 

یہاں میں لنک دیرہا ہوں جہاں آپ کو دیگر ممالک کی معلومات مل جائینگی۔