وہ خامی جو ناکامی کی ذمہ دار ہے persian fault in urdu

وہ خامی جو ناکامی کی ذمہ دار ہے persian fault in urdu

            تو جناب کیسے ہیں آپ آج ایک اور آرٹیکل پیش خدمت ہے جو آپ کو آپ کی اس خامی کی طرف توجہ کرانے کیلئے ہے جو آپ کی کامیابی میں رکاوٹ ہے۔ اس کو لازمی آپ نے نگاہ میں رکھنا ہے اور ایک دم ختم کرنا بس میں نہیں تو بتدریج اس کو ختم کرتے چلے جانا ہے۔ 

            اب یہ خامیاں کئی قسم کی ہوسکتی ہیں بندے کے حساب سے جس کو آپ خود ہی اپنے اندر تلاش کرسکتے ہیں۔ یہاں میں کچھ بڑی بڑی خامیوں کی نشاندہی کرونگا جو آپ کو اپنی خامیوں کو ڈھونڈنے میں مدد گار ہونگی۔ کیونکہ ضروری نہیں کہ جو میں یہاں بتانے لگا ہوں آپ کے اندر وہی خامی ہو ان سب سے ہٹ کر بھی ہوسکتی ہے۔

            وہ ایسا طاقتور حصہ ہے آپ کی ذات کا جو آپ کی ذاتی شخصیت اور کردار کو کمزور کردیتا ہے۔ اس کے باوجود کے آپ بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں اور کاروباری لحاظ سے بھی اچھے خاصے کامیاب ہیں۔ 

زبان کا سخت ہونا

             یہ ایک بہت بڑی خامی ہے۔ جو انسان کو تنہا کردیتی ہے۔ اور اس سے گھر کا ماحول اور دکان یا آفس کا ماحول بھی خراب ہوجاتا ہے۔ ایسے شخص کی عزت لوگ اس کے غصے کی وجہ سے کررہے ہوتے ہیں نا کہ اس کی شخصیت کی وجہ سے تو یہ اچانک سے ختم نہیں ہوگا۔ اس کے لئے مہینوں محنت کی ضرورت ہے لیکن بس جمے رہنا شرط ہے۔ برداشت انسان کی شخصیت میں چار چاند لگادیتی ہے۔

لالچی ہونا

            یہ ایک ایسی خامی ہے جو انسان کو بلندی میں پہنچنے کے بعد واپس زمین پر لاکر پٹخ دیتی ہے۔ یاد رکھیں لوگ انسان کی لالچ کی کمزوری کی وجہ سے بہت فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کیونکہ لالچی انسان ایک عام انسان کی نسبت بہت جلد دھوکے میں آجاتا ہے۔ کیونکہ اس کو فائدہ بہت بڑھا چڑھاکر پیش کیا جاتا ہے تو وہ وہیں ڈھیر ہوجاتا ہے۔ اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفلوج ہوجاتی ہے۔ اس کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

غصہ

             جناب یہ ایک بہت خطرناک عادت ہے جو آج بہت زیادہ عام ہے اور لوگوں میں بڑھتی جارہی ہے۔ یہ آپ کے مستقبل کو بکری بناکر کھاجائیگا بقول واصف علی واصف۔ آپ کبھی جیل جائیں تو آپ کو پتہ چلیگا کہ زیادہ تر قیدی جو قتل یا کسی بھی وجہ سے اندر ہیں ان کے پیچھے ایک بڑی وجہ غصہ ہے۔ 

            کسی نے گالی کے کسی کو قتل کردیا کسی نے بہن غیرت کی وجہ سے قتل کردیا۔ اب بندہ اس شخص سے پوچھے کے بھائی تو نے غیرت کی وجہ سے قتل تو کردیا لیکن اب تیرے سے ملنے تیری ماں اور بہن جیل آتی ہیں۔ اب انکو کیا کیا جھیلنا پڑتا ہے؟ یہ زیادہ برا یا اس ٹائم تو صبر سے کام لیتا وہ سہی تھا؟  تو یہ آپ کا مستقبل کھاجائیگا اور آپ کے پیچھے بہت سوں کو پریشان کردیگا۔ اس کو بھی اپنے اندر دبانا ضروری ہے۔ غصہ اعتدال سے استعمال کرنا آنا چاہئے نا کہ آپ آپے سے باہر ہوجائیں۔

ذہن کا صاف نہ ہونا

             جناب اچھے سے اچھا انسان جو اپنی خوبیوں میں اپنی مثال آپ ہے لیکن ذہن میں ٹھرک ہے تو سب غارت ہوجاتا ہے۔ اس بیماری میں بھی اس اس فرد کو مبتلا دیکھا گیا ہے کہ آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ بھی ایسا کرسکتا ہے؟ یہ بھی ایک عجیب بےغیرت سی بیماری یا عادت ہے جو آپ کی شخصیت کو ماند کردیتی ہے۔ یہ بھی آسانی سے نہیں جاتی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اگر شادی نہیں کی تو پہلی فرصت میں وہ کرلیں۔یہ سب سے اچھا طریقہ ہے ورنہ سب عارضی طور پر ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن پھر دماغ اس طرف لیجاتا ہے۔ تو اس کا حل سوائے شادی کے اور کچھ نہیں۔اور شادی شدہ ہیں تو بھائی پھر دعا ہی کریں۔

وہ عادتیں جو آپ کو اچھا بنادینگی

کامیاب تو ہوجاتے ہیں پر خوشی؟

ماں بچے کو کیسے بہتر بنائے

مستقل مزاجی کا فقدان

            مستقل مزاجی ایک بہت قیمتی خوبی ہے جس کے اندر نہیں ہے وہ اچھے سے اچھے کاروبار اور نوکری کو برباد کرکے چھوڑدیتا ہے۔ کیونکہ اس کی متلون مزاجی ایک جگہ ٹک کر کام کرنے نہیں دیتی۔ جناب  اس کو لازم پکڑیں کیونکہ اتنی کامیابی لوگوں کو عقل سے نہیں ملی جتنی محنت اور مستقل مزاجی سے ملی ہے۔ اس کی کمی آپ کا ماسوائے ٹائم ضایع کریگی کبھی ایک طرف لگنے کا کہے گی۔ کبھی دوسری طرف آپ کا دماغ جائیگا۔ 

دوستو یہ وہ ذات کے کچھ پلر ہیں جن پر آپ کی شخصیت اور ترقی کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔ اور ویسے بھی اگر کچھ اور نہ بھی سوچا جائے تو ویسے بھی یہ خامیاں انسان کے اندر نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ ہمارے دین اسلام کی تعلیمات بھی ہیں۔ اگر صرف نماز کو ہی آپ لازم پکڑیں تو دین کا ایک اہم حکم بھی پورا ہورہا ہے اور مستقل مزاجی پر بھی آپ مضبوط ہورہے ہوتے ہیں۔

 

 

             

جواب دیجئے