تصویر بیچیں آنلائن

آنلائن تصویریں بیچیں

             دوستو  آجکل آن لائن بہت سے لوگ مختلف طریقے سے پیسے کمارہے ہیں جیسے affiliate marketing یا گوگل ایڈسینس کا استعمال کرکے یوٹیوب کے ذریعے اور موبائل ایپ بناکر اور اسکے علاوہ اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔ یہاں میں آج ایک بہت ہی آسان اور مقبول طریقہ بتانے جارہا ہوں۔ وہ ہے آن لائن امیجز سیل کرنے کا۔ جی ہاں دوستو اس طریقے سے لوگ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کمارہے ہیں۔ دوستو آپ کہیں گھومنے جاتے ہیں یا اپنے گھر کے آس پاس ہی کوئی اہم یا کچھ الگ چیز یا منظر نظر آتا ہے یا کچھ بھی منفرد جو آپ کرسکتے ہیں۔ ان کی آپ تصویر لےلیں۔ 

              ویسے بھی آجکل تصویر لینے کا بہت ٹرینڈ چلا ہوا ہے جس کو دیکھو جہاں بھی کوئی اچھی یونیک چیز یا منظر نظر آتا ہے فورا وہ منظر کیپچر کرلیتا ہے۔ لیکن صرف شوق کیلئے اور دوستوں کے ساتھ فیس بک پر شئر کرنے کیلئے لیکن  اگر وہ آن لائن ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے تو اچھی انکم ہو سکتی ہے۔ 

اصول و ضوابط

             اب اس کیلئے کچھ اصول ہیں جو آپ کو فالو کرنے ہونگے۔ جیسے تصویر آپ کی اپنی ہو کسی اور کی کاپی رائٹ نہ ہو۔ اور اس کی resolution بھی 4 میگا پکسل یا اس سے زیادہ ہو۔ جو آجکل تقریبا ہر اینڈرائیڈ فون میں ہوتا ہے لیکن اگر پروفیشنل کیمرہ ہو تو بہت ہی اچھا ہے۔ تصویر اچھی طرح فوکس کرکے لی گئی ہو۔ کیمرہ کا لینس وغیرہ صاف ہو اور جہاں بھی تصویر لی جائے وہاں لائٹ کا اچھا انتظام ہو کیونکہ دھندلی تصویر  منظور نہیں کی جاتی۔ اسی طرح جب آپ کام کرنا اسٹارٹ کرینگے تو دھیرے دھیرے آپ کو سب سمجھ آجائیگا۔ 

کہاں اپلوڈ کریں؟

             اب اس کے بہت سارے آپشن اور ویب سائٹ ہیں۔ لیکن میں ایک وہ ویب سائٹ بتانے جارہا ہوں جو سب سے اچھی اور پاپولر مانی جاتی ہے۔ دنیا کے لاکھوں سنجیدہ لوگ یہاں تصویریں خریدنے آتے ہیں اسکا نام ہو shutturstock.com جسکا لنک میں یہاں دےرہا ہوں آپ یہاں کلک کرکے اس ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں۔ یاد رکھیں جو لنک میں نے دیا ہے وہ ہی لنک پر جاکر آپ تصویر سیل کرنے کا اکاؤنٹ بناسکتے ہیں ورنہ اس کا دوسرا اکاؤنٹ بھی بنتا ہے جو صرف تصاویر خریدنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ آپ دیکھ بھال کر اکاؤنٹ بنائیں۔

            ایک دفعہ آپ محنت کرکے اکاؤنٹ ایکٹیو کرالیں ایک دفعہ جب اکاؤنٹ ایکٹیو کردیا گیا تو آپ جتنی چاہیں تصاویر اپلوڈ کرسکتے ہیں اور جب آپ اپنے کام میں پرانے ہوگئے تو آپ کی انکم اور بھی بڑھادی جاتی ہے ویب سائٹ کی طرف سے۔جلد ہی کوشش ہوگی کہ اس پر یوٹیوب پر ایک وڈیو بناکر بھی اپلوڈ کردوں جس میں آپ کو براہ راست سب بتاؤنگا تو زیادہ اچھا ہوگا۔ 

جواب دیجئے