اردو بلاگ کیلئے ضروری چیزیں requirements for urdu blog

اردو بلاگ کیلئے ضروری چیزیں requirements for urdu blog

میرے بھائیو اگر آپ نے ایک پروفیشنل بلاگ بنانے اور اس سے کمانے کا ارادہ کرلیا ہے تو اب سب سے پہلے جو جاننا ضروری ہے وہ یہ کہ آپ کو کیا کیا چیزیں چاہئیں؟ جو آپ ایک اچھا اور پروفیشنل بلاگ بنانے کیلئے ضروری ہیں۔ یہ اگر آپ کسی کمپنی سے یا کسی اور پروفیشنل بندے سے بنوائیں تو بھی ٹھیک ہے۔ اگر آپ کی جیب اجازت دے تو۔ لیکن اگر آپ سب خود اکیلے کرنا چاہتے ہیں تو بہت زیادہ کام آپ نے کرنا ہے۔

             جیسے ہوسٹنگ کیا ہے کہاں سے لیتے ہیں اور  ورڈ پریس میں اگر بنارہے ہیں تو اس کے بارے کہ   ورڈ پریس کیا ہے اور اردو بلاگ کیلئے کیوں ضروری ہے؟ یہ  آرٹیکل بھی پڑھنا ضروری ہے۔ اور بھی چیزیں ہیں باری باری سب کو دیکھتے ہیں۔

ہوسٹنگ

             ہوسٹنگ کی مثال ایسی ہے جیسے آپ نے کسی جگہ زمین کرائے پر لی جہاں آپ اپنا گھر یا کچھ بھی بنانا چاہتے ہیں۔ ہوسٹنگ اصل میں یہی ہے ۔ یعنی آپ نیٹ پر ایک جگہ کرائے پر لیتے ہو اپنی ویب سائٹ کو اسٹور کرنے کیلئے جہاں سے آپ دنیا کو اپنی سائٹ یا بلاگ دکھاسکتے ہو۔

             اب اس کام کیلئے ہزاروں سائٹ ہیں کچھ پاکستانی بھی ہیں۔ کچھ باہر کی جو آپ نیٹ پر سرچ کرسکتے ہو۔ یہاں میں ایک دو ہی بتاؤنگا جو اچھی اور پاپولر ہیں۔ اور ان کی ہوسٹنگ میں آپ کی سائٹ کے لوڈنگ کا مسٔلہ بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ ایک تو آپ ورڈ پریس کی سائٹ سے بھی لےسکتے ہو۔ جو مہنگی ہے ریٹ کو آپ خود دیکھ لینا لیکن مشورہ یہی ہے کہ پہلے اس کے بارے میں کمنٹ وغیرہ پڑھ لیں تو اچھا ہے پتہ لگ جاتا ہے کہ ان کی سروس کے بارے میں کیا کہنا ہے لوگوں کا۔ 

            دوسری جو سستی بھی ہے شاید اور اچھی بھی ہے اور بہت پاپولر بھی ہے۔ وہ ہے    hostgator.com  یہ ایک اچھی سائٹ ہے ہوسٹنگ کے حوالے سے جو اپنی سروس کو بہتر رکھتی ہے۔ اور ایک اور ہے   godaddy.com  یہاں سے بھی ہوسٹنگ کا اچھا پلان مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں یا یوٹیوب پر لوگ مشورے دیرہے ہوتے ہیں تو آپ ان سے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ 

ڈومین نیم   domain name

             اب ہوسٹنگ کے بعد بات آتی ہے ڈومین نیم کی اب جو بلاگ آپ نے بنایا ہے۔ اس کو ہوسٹنگ لیکر انٹرنیٹ پر دستیاب تو کردیا ہے لیکن لوگوں کو کیسے وہاں بھیجنا ہے؟ یعنی آپ نے اپنے کا پتہ کسی کو دیا تو وہ پہنچ پائیگا نا۔ اسی ایڈریس کو ڈومین نیم کہا جاتا ہے جیسے  google.com  وغیرہ اسی طرح ایک نام آپ نے بھی لینا ہے۔

            اب اس میں ایک چیز کا دھیان رکھیں کہ یہ نام اسٹینڈرڈ والا ہونا چاہئے تبھی اس میں   ایڈسینس کی اپروول ملیگی۔  اسٹینڈرڈ سے مراد ڈاٹ کام یا ڈاٹ نیٹ والا ڈومین نیم اس کے علاوہ کوئی اور یا فری والا ڈومین نیم اپنی سائٹ یا بلاگ پر نہ لگائیں ورنہ اپروول نہیں ملیگی۔ گوگل کے رولز اب نہت سخت ہوگئے ہیں۔

اس کیلئے سب سے بہتر   godaddy.com   کو مانا جاتا ہے یہاں پہلی دفعہ میں آپ کو بہت سستا نیم ملجاتا ہے۔ ڈیڑھ یا دو سو کے آپ پاس میں یہ آج کی تاریخ کے ریٹ ہیں۔ جب یہ آرٹیکل لیکھا جارہا ہے۔

بس فی الحال یہی چیزیں ضروری ہیں  ایک چیز اور چاہئے وہ ایک اچھی سی تھیم جو اگر آپ ورڈ پریس پر سائٹ بنارہے ہیں تو فری میں مل جائیگی ورنہ آپ کو یہ بھی خریدنی ہوگی یا آپ کے آس پاس کوئی کوڈنگ جاننے والا ہے تو وہ بناکر دیسکتا ہے۔ اگر نہیں تو آن لائن سرچ کریں بہت سی سائٹ آن لائن تھیمز سیل کررہی ہیں۔

جواب دیجئے